وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کام شزا فاطمہ خواجہ کی تمام مسلمانوں کو عید الفطر کی مبارکباد

اسلام آباد۔21مارچ (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کام شزا فاطمہ خواجہ نے تمام اہل اسلام کو عید الفطر کی مبارکباد دیتے ہوئے دعا کی کہ یہ عید پوری امت مسلمہ کے لئے خوشی، محبت اور امن کا پیغام لے کر آئے۔ وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کام کی جانب سے جاری بیان میں شزا فاطمہ خواجہ نے کہا کہ رمضان ایثار و اخوت کی تربیت کا …

اسلام آباد۔21مارچ (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کام شزا فاطمہ خواجہ نے تمام اہل اسلام کو عید الفطر کی مبارکباد دیتے ہوئے دعا کی کہ یہ عید پوری امت مسلمہ کے لئے خوشی، محبت اور امن کا پیغام لے کر آئے۔ وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کام کی جانب سے جاری بیان میں شزا فاطمہ خواجہ نے کہا کہ رمضان ایثار و اخوت کی تربیت کا مہینہ ہےجبکہ عید الفطر اللہ تعالیٰ کی طرف سے اس کا انعام ہے۔ وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ عید الفطر کا دن ہمیں ایثار، یکجہتی، رواداری اور بھائی چارے کے فروغ کا درس دیتا ہے۔