پاکستان سمیت دنیا بھر میں اقوام متحدہ کے زیر اہتمام عالمی یوم شاعری ہفتہ کو منایا گیا

اسلام آباد۔21مارچ (اے پی پی):پاکستان سمیت دنیا بھر میں اقوام متحدہ کے زیر اہتمام عالمی یوم شاعری ہفتہ 21 مارچ کو منایا گیا۔ ان دن کے منانے کا بنیادی مقصد لسانی تنوع کے ذریعے تخلیقی اظہار کا فروغ اور شاعرانہ روایات کو زندہ رکھنا ہے۔ اقوام متحدہ کے ذیلی ادارہ یونیسکو (UNESCO) نے 1999 میں اس دن کو عالمی سطح پر منانے کا آغاز کیا تاکہ شاعروں کو خراجِ تحسین …

اسلام آباد۔21مارچ (اے پی پی):پاکستان سمیت دنیا بھر میں اقوام متحدہ کے زیر اہتمام عالمی یوم شاعری ہفتہ 21 مارچ کو منایا گیا۔ ان دن کے منانے کا بنیادی مقصد لسانی تنوع کے ذریعے تخلیقی اظہار کا فروغ اور شاعرانہ روایات کو زندہ رکھنا ہے۔ اقوام متحدہ کے ذیلی ادارہ یونیسکو (UNESCO) نے 1999 میں اس دن کو عالمی سطح پر منانے کا آغاز کیا تاکہ شاعروں کو خراجِ تحسین پیش کرنے کے ساتھ ساتھ شاعری کے مطالعہ و اشاعت کی حوصلہ افزائی بھی کی جا سکے ۔ یہ دن ثقافتی تنوع اور لسانی ورثے کی حفاظت میں شاعری کے کردار کو اجاگر کرتا ہے۔ شاعری کا عالمی دن شاعری کے ذریعے معاشرے میں محبت، امن اور انسانی احساسات کو فروغ دیتا ہے۔ شاعری کے عالمی دن کے موقع پر دنیا بھر میں مشاعرے، ادبی نشستیں اور تعلیمی تقریبات منعقد کی جاتی ہیں۔ اس دن کی مناسبت سے سرکاری، غیر سرکاری، نجی اور ادبی اداروں اور تنظیموں کے زیر اہتمام ملک بھر میں مختلف تقاریب کا انعقاد کیا گیا اور عام آدمی کو شاعری کی اہمیت سے روشناس کرایا گیا۔