یوم پاکستان پر مختلف شعبۂ جات سے تعلق رکھنے والے نوجوانوں کا وطن سے محبت کا والہانہ انداز

اسلام آباد۔21مارچ (اے پی پی):یوم پاکستان پر مختلف شعبۂ جات سے تعلق رکھنے والے نوجوانوں نے وطن سے محبت کا والہانہ انداز میں اظہار کرتے ہوئے ملکی دفاع کیلئے زندگی کے ہر شعبے میں ترقی کے عزم کا اعادہ کیا۔ 23 مارچ کے موقع پر دلکش پیغام میں نوجوانوں کا کہنا تھا کہ23 مارچ عزم، وفا اور پاکستان سے محبت کے تجدیدِ عہد کا دن ہے۔نوجوانوں نے پاکستان کو اپنی …

اسلام آباد۔21مارچ (اے پی پی):یوم پاکستان پر مختلف شعبۂ جات سے تعلق رکھنے والے نوجوانوں نے وطن سے محبت کا والہانہ انداز میں اظہار کرتے ہوئے ملکی دفاع کیلئے زندگی کے ہر شعبے میں ترقی کے عزم کا اعادہ کیا۔ 23 مارچ کے موقع پر دلکش پیغام میں نوجوانوں کا کہنا تھا کہ23 مارچ عزم، وفا اور پاکستان سے محبت کے تجدیدِ عہد کا دن ہے۔نوجوانوں نے پاکستان کو اپنی پہچان قرار دیتے ہوئے ایک آزاد ایٹمی قوت ہونے پر فخر کا اظہار کیا۔

اپنےخوبصورت پیغام میں قراردادِ پاکستان سے آج تک ہر شعبے میں خواتین کے کلیدی کردار اور نمایاں کامیابیوں کو اجاگر کیا گیا ۔پیغام میں کہا گیا کہ سائنس و ٹیکنالوجی میں خواتین کی شاندار کارکردگی ملکی ترقی میں اہم کردار ادا کر رہی ہے ۔

نوجوانوں نے پاکستان کو اے آئی اور جدت کے ذریعے عالمی سطح پر آگے بڑھانے کا عزم کیا ،نوجوان نسل کے مطابق مضبوط دفاع اب سرحدوں کے ساتھ سائبر اور معلوماتی محاذ تک پھیل چکا ہے۔افواج پاکستان کے شانہ بشانہ سوشل میڈیا پر قومی بیانیہ کے دفاع کیلئے نوجوان نسل کی موجودگی کی یقین دہانی کرائی گئی ۔خوبصورت پیغام میں واضح کیا گیا کہ پاکستان صرف ملک نہیں بلکہ ایمان، قربانی اور عزم کی روشن علامت ہے۔