دریائوں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد اور نکاس

اسلام آباد۔21مارچ (اے پی پی):انڈس ریور سسٹم اتھارٹی (ارسا) کے مطابق ہفتہ 21 مارچ کو دریائے سندھ میں تربیلاکے مقام پر پانی کی آمد 19 ہزار 300 کیوسک اور اخراج 20 ہزار کیوسک رہا۔ اسی طرح دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد 11 ہزار 500 کیوسک اور اخراج 11 ہزار 500 کیوسک جبکہ خیرآباد پل کے مقام پر پانی کی آمد آمد 17 ہزار 700 کیوسک …

اسلام آباد۔21مارچ (اے پی پی):انڈس ریور سسٹم اتھارٹی (ارسا) کے مطابق ہفتہ 21 مارچ کو دریائے سندھ میں تربیلاکے مقام پر پانی کی آمد 19 ہزار 300 کیوسک اور اخراج 20 ہزار کیوسک رہا۔ اسی طرح دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد 11 ہزار 500 کیوسک اور اخراج 11 ہزار 500 کیوسک جبکہ خیرآباد پل کے مقام پر پانی کی آمد آمد 17 ہزار 700 کیوسک اور اخراج 17 ہزار 700 کیوسک رہا۔

رپورٹ کے مطابق دریائے جہلم میں منگلاکے مقام پر پانی کی آمد 21 ہزار 700 کیوسک اور اخراج 25 ہزار کیوسک جبکہ دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پر پانی کی آمد 13 ہزار 900 کیوسک اور اخراج 8 ہزار 100 کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔ اعدادوشمار کے مطابق جناح بیراج میں پانی کی آمد 40 ہزار 500 کیوسک اور اخراج 34 ہزار 500 کیوسک جبکہ چشمہ بیراج میں پانی کی آمد 28 ہزار 500 کیوسک اور اخراج 25 ہزار کیوسک رہا۔

اسی طرح تونسہ بیراج پر پانی کی آمد 35 ہزار 300 کیوسک اور اخراج 32 ہزار 400 کیوسک جبکہ گدو کے مقام پر پانی کی آمد 38 ہزار 100 کیوسک اور اخراج 33 ہزار 800 کیوسک اور سکھر کے مقام پر پانی کی آمد 29 ہزار 300 کیوسک اور اخراج 8 ہزار 300 کیوسک رہی۔ مزید برآں کوٹری بیراج کے مقام پر پانی کی آمد 7 ہزار 200 کیوسک اور اخراج صفر کیوسک جبکہ تریموں کے مقام پر پانی کی آمد 23 ہزار 600 کیوسک اور اخراج 17 ہزار 600 کیوسک اور پنجند کے مقام پر پانی کی آمد 23 ہزار 200 کیوسک اور اخراج 20 ہزار کیوسک رہا۔

تربیلاڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1402 فٹ ہے جبکہ ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح 1450.97 فٹ ہے۔ ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550 فٹ ہے، ہفتہ کو قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 1.043 ملین ایکڑفٹ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ اسی طرح منگلاڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050 فٹ ہے جبکہ ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح 1139.00 فٹ ریکارڈ کی گئی۔ ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ ہے ، ہفتہ کو ڈیم میں قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 1.301 ملین ایکڑ فٹ ریکارڈ کیا گیا ۔ رپورٹ کے مطابق چشمہ کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15 فٹ، پانی کی موجودہ سطح 644.30 فٹ اور ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ ہے۔ ہفتہ کو ڈیم میں قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.121 ملین ایکڑ فٹ ہے۔