اسلام آباد۔21مارچ (اے پی پی):وفاقی وزیر مملکت برائے خزانہ و ریلوے بلال اظہر کیانی نے عید الفطر کے پرمسرت موقع پر قوم کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے ان تمام سرکاری و نجی اداروں کے اہلکاروں کو خصوصی خراجِ تحسین پیش کیا ہے جو عید کی خوشیوں کے دوران اپنے گھروں سے دور انسانیت اور وطن کی خدمت میں مصروف ہیں۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ 'ایکس' پر اپنے پیغام میں بلال …
بلال اظہر کیانی کا قوم کےلئے عید کا پیغام، ڈیوٹی پر مامور اہلکاروں کو خصوصی خراجِ تحسین

مزید خبریں
اسلام آباد۔21مارچ (اے پی پی):وفاقی وزیر مملکت برائے خزانہ و ریلوے بلال اظہر کیانی نے عید الفطر کے پرمسرت موقع پر قوم کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے ان تمام سرکاری و نجی اداروں کے اہلکاروں کو خصوصی خراجِ تحسین پیش کیا ہے جو عید کی خوشیوں کے دوران اپنے گھروں سے دور انسانیت اور وطن کی خدمت میں مصروف ہیں۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ‘ایکس’ پر اپنے پیغام میں بلال اظہر کیانی نے کہاکہ میری اور میرے اہل خانہ کی طرف سے آپ کو اور آپ کے تمام پیاروں کو عید مبارک ہو۔
وزیر مملکت نے اپنے پیغام میں معاشرے کے ان گمنام ہیروز کا ذکر کیا جو عید کے دن بھی اپنی ذمہ داریاں نبھا رہے ہیں۔ جن میں سرحدوں کی حفاظت کرنے والے فوجی جوان، پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے افسران، ہسپتالوں اور ہیلتھ یونٹس میں مریضوں کی جان بچانے والے ڈاکٹرز، نرسز اور ہیلتھ ورکرز، ریسکیو 1122 اور ہنگامی صورتحال میں فوری ردعمل دینے والے اہلکار،شہروں کو صاف رکھنے والے سینیٹری ورکرز اور سڑکوں پر نظم و ضبط برقرار رکھنے والے ٹریفک وارڈنز شامل ہیں ۔
بلال اظہر کیانی نے ان تمام پاکستانیوں کی خدمات کو سراہا جو اس وقت اپنے پیاروں کے بجائے شہریوں کی سہولت اور ملک کی سلامتی کے لیے ڈیوٹی پر موجود ہیں۔ انہوں نے اپنے پیغام کا اختتام ان دعائیہ کلمات کے ساتھ کیا کہ اللہ تعالیٰ پاکستان کو اپنی حفظ و امان میں رکھے اور اس پر اپنی رحمتیں نازل فرمائے۔








