لاہور ۔22مارچ (اے پی پی):وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے انوتِن چارن ویراکُل کو ایک بار پھر تھائی لینڈ کا وزیرِ اعظم منتخب ہونے پر مبارکباد دیتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے ۔ اتوار کو " ایکس "پر اپنے تہنیتی پیغام میں وزیر اعظم نے اس توقع کا اظہار کیا کہ نو منتخب وزیر اعظم کی باصلاحیت قیادت میں تھائی لینڈ پائیدار ترقی، دیرپا امن اور خوشحالی کی …
وزیر اعظم شہباز شریف کی انوتِن چارن ویراکُل کو تھائی لینڈ کا وزیرِ اعظم منتخب ہونے پر مبارکباد

مزید خبریں
لاہور ۔22مارچ (اے پی پی):وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے انوتِن چارن ویراکُل کو ایک بار پھر تھائی لینڈ کا وزیرِ اعظم منتخب ہونے پر مبارکباد دیتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے ۔ اتوار کو ” ایکس "پر اپنے تہنیتی پیغام میں وزیر اعظم نے اس توقع کا اظہار کیا کہ نو منتخب وزیر اعظم کی باصلاحیت قیادت میں تھائی لینڈ پائیدار ترقی، دیرپا امن اور خوشحالی کی راہ پر گامزن ہوگا۔ وزیر اعظم نے کہا کہ وہ پاکستان اور تھائی لینڈ کے درمیان دوستانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کیلئے قریبی تعاون کے خواہاں ہیں ۔








