وفاقی وزیر خزانہ کا بجٹ کی تیاری میں تاجروں کی تجاویز کو اہمیت دینے والا بیان خوش آئند ہے، مرکزی صدر آل پاکستان انجمن تاجران

اسلام آباد۔22مارچ (اے پی پی):آل پاکستان انجمن تاجران کے مرکزی صدر اشرف بھٹی نے کہا ہے کہ وفاقی وزیر خزانہ کا بجٹ کی تیاری میں تاجروں کی تجاویز کو اہمیت دینے والا بیان خوش آئند ہے۔ انہوں نے کو جاری بیان میں کہا کہ چیمبرز ،تاجرتنظیموں اور ایسوسی ایشنز کی قابل عمل تجاویز کو آئندہ مالی سال کی بجٹ دستاویز کا حصہ بنایا جائے ،بجٹ میں ٹیکسز کی تعداد اور …

اسلام آباد۔22مارچ (اے پی پی):آل پاکستان انجمن تاجران کے مرکزی صدر اشرف بھٹی نے کہا ہے کہ وفاقی وزیر خزانہ کا بجٹ کی تیاری میں تاجروں کی تجاویز کو اہمیت دینے والا بیان خوش آئند ہے۔ انہوں نے کو جاری بیان میں کہا کہ چیمبرز ،تاجرتنظیموں اور ایسوسی ایشنز کی قابل عمل تجاویز کو آئندہ مالی سال کی بجٹ دستاویز کا حصہ بنایا جائے ،بجٹ میں ٹیکسز کی تعداد اور شرح میں کمی کی ضرورت ہے ۔انہوں نےکہا کہ بجٹ سے قبل وزارت خزانہ کو تاجروں سے ا ز خود رابطے کر کے مشاورت کے عمل کو فروغ دینا چاہیے تاکہ بجٹ کی ایسی دستاویز سامنے آئیں جس پرسب کا اتفاق رائے ہو ۔ انہوں نے کہا کہ ملک بھر کے تاجر وں سے تجاویز طلب کی ہیں جنہیں مرتب کر کے حکومت کو ارسال کیا جائے گا ۔انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ حکومت آئندہ مالی سال کے لئے ایسا بجٹ پیش کرے گی جو ترقی کا ٹول ثابت ہوگا ۔ اشرف بھٹی نے کہا کہ حکومت تاجروں کو کاروبار کیلئے بلاسود قرضوں میں اضافہ کرے ،یوٹیلیٹی بلز میں ٹیکسز کی تعداداور شرح کو بھی کم کرنے کی ضرورت ہے۔