اسلام آباد میں انڈونیشیا کے سفارت خانے کا انڈونیشین کمیونٹی کے لیے عید گیلری کا انعقاد

اسلام آباد۔22مارچ (اے پی پی):جمہوریہ انڈونیشیا کے سفارت خانے نے انڈونیشین سٹوڈنٹس ایسوسی ایشن (پی بی آر پی پی ایم آئی) پاکستان کی رمضان کمیٹی کے تعاون سے حلال بہلال کے نام سے عید الفطر کی مناسبت سے تقریب کا انعقاد کیا۔یہاں جاری پریس کے مطابق تقریب میں سجاوٹ اور انڈونیشیا کے خصوصی کھانوں کا عید مینو بھی شامل تھا۔ بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی اسلام آباد کیمپس سے سفارت خانہ …

اسلام آباد۔22مارچ (اے پی پی):جمہوریہ انڈونیشیا کے سفارت خانے نے انڈونیشین سٹوڈنٹس ایسوسی ایشن (پی بی آر پی پی ایم آئی) پاکستان کی رمضان کمیٹی کے تعاون سے حلال بہلال کے نام سے عید الفطر کی مناسبت سے تقریب کا انعقاد کیا۔یہاں جاری پریس کے مطابق تقریب میں سجاوٹ اور انڈونیشیا کے خصوصی کھانوں کا عید مینو بھی شامل تھا۔ بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی اسلام آباد کیمپس سے سفارت خانہ تک طلباء کو نقل و حمل کی سہولت کے لیے پک اینڈ ڈراپ کے لیے تین منی بسیں فراہم کی گئیں۔بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی میں عربی ادب کے پوسٹ گریجویٹ طالب علم ابنو نے کہا کہ حب الوطنی انسانی فطرت ہے کیونکہ تمام انسان فطری طور پر امن چاہتے ہیں۔دریں اثناء اسلامی جمہوریہ پاکستان میں انڈونیشیا کے سفیر چندرا ڈبلیو سوکوٹجو نے اپنی اہلیہ تمارا وائی سوکوٹجو کے ہمراہ نماز عید اور حلال بہلال کے اجتماع میں شرکت کی۔ اسلام آباد میں انڈونیشیا کے سفارت خانہ کا عملہ بھی سفیر کے ہمراہ تھا ۔