سینیٹر سلیم مانڈوی والا کا شیری رحمٰن کی صاحبزادی ماروی ملک کے انتقال پر اظہار افسوس

اسلام آباد۔22مارچ (اے پی پی):سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے سینیٹر شیری رحمٰن کی صاحبزادی ماروی ملک کے انتقال پرافسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحومہ ماروی ملک کی مغفرت اور درجات کی بلندی کی دعا کی۔ اتوار کو جاری اپنے تعزیتی بیان میں انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔ سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے شیری رحمٰن اور ان کے اہلخانہ سے …

اسلام آباد۔22مارچ (اے پی پی):سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے سینیٹر شیری رحمٰن کی صاحبزادی ماروی ملک کے انتقال پرافسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحومہ ماروی ملک کی مغفرت اور درجات کی بلندی کی دعا کی۔ اتوار کو جاری اپنے تعزیتی بیان میں انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔ سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے شیری رحمٰن اور ان کے اہلخانہ سے بھی دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا اور کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں ہم شیری رحمٰن اور ان کے خاندان کے ساتھ ہیں۔ اپنے پیغام کے آخر میں انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ لواحقین کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔