صدر آصف علی زرداری کی انوتن چارنویراکل کو دوبارہ تھائی لینڈ کا وزیر اعظم منتخب ہونے پر مبارکباد

نواب شاہ ۔22مارچ (اے پی پی):صدر مملکت آصف علی زرداری نے انوتن چارنویراکل کو دوبارہ تھائی لینڈ کا وزیر اعظم منتخب ہونے پر مبارکباد دی ہے، اتوار کو "ایکس" پر اپنے پیغام میں صدر مملکت نے تھائی لینڈ کیساتھ تجارت، سرمایہ کاری اور علاقائی روابط کے شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔ انہوں نے دونوں ممالک کے دیرینہ تعلقات کو …

نواب شاہ ۔22مارچ (اے پی پی):صدر مملکت آصف علی زرداری نے انوتن چارنویراکل کو دوبارہ تھائی لینڈ کا وزیر اعظم منتخب ہونے پر مبارکباد دی ہے، اتوار کو "ایکس” پر اپنے پیغام میں صدر مملکت نے تھائی لینڈ کیساتھ تجارت، سرمایہ کاری اور علاقائی روابط کے شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔ انہوں نے دونوں ممالک کے دیرینہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کیلئے بھی اپنی خواہش کا اظہار کیا۔