اسلام آباد۔23مارچ (اے پی پی):پاکستان نیشنل کونسل آف دی آرٹس (پی این سی اے)کی جانب سے 23 مارچ یوم پاکستان کے موقع پر پرچم کشائی کی تقریب قومی فخر اور جوش و جذبہ کے ساتھ منعقد کی گئی۔ڈائریکٹر جنرل پی این سی اے محمد ایوب جمالی نے بانیان پاکستان کے وژن اور قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے جمع ہو نے والے ادارہ کے افسران اور عملہ کی …
پاکستان نیشنل کونسل آف دی آرٹس میں یوم پاکستان کے موقع پر پرچم کشائی کی تقریب

مزید خبریں
اسلام آباد۔23مارچ (اے پی پی):پاکستان نیشنل کونسل آف دی آرٹس (پی این سی اے)کی جانب سے 23 مارچ یوم پاکستان کے موقع پر پرچم کشائی کی تقریب قومی فخر اور جوش و جذبہ کے ساتھ منعقد کی گئی۔ڈائریکٹر جنرل پی این سی اے محمد ایوب جمالی نے بانیان پاکستان کے وژن اور قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے جمع ہو نے والے ادارہ کے افسران اور عملہ کی موجودگی میں قومی پرچم لہرایا ۔انہوں نے یوم پاکستان کی اہمیت کو اتحاد، عزم اور اس اجتماعی عزم کی علامت کے طور پر اجاگر کیا جو ہمارے پیارے وطن کی تخلیق کا باعث بنا۔انہوں نے قومی تشخص، ہم آہنگی کے فروغ اور قومی اور بین الاقوامی سطح پر پاکستان کے مثبت تشخص کو اجاگر کرنے میں فنون و ثقافت کے اہم کردار پر زور دیا۔انہوں نے کہا کہ پی این سی اے ثقافت اور قوم کے شاندار ورثہ کے فروغ کے لیے پرعزم ہے۔








