یومِ پاکستان سادگی، احترام اور وقار کے ساتھ منایا جا رہا ہے، مصطفیٰ کمال

اسلام آباد۔23مارچ (اے پی پی):وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ یومِ پاکستان آج ملک بھر میں سادگی، احترام اور وقار کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔ اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ اتحاد، نظم و ضبط اور یقینِ محکم ہی قومی ترقی کی اصل ضمانت ہیں۔وزیر صحت کا کہنا تھا کہ ایک مضبوط اور صحت مند پاکستان کی تعمیر حکومت کی اولین ترجیح ہے، جس کے لیے …

اسلام آباد۔23مارچ (اے پی پی):وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ یومِ پاکستان آج ملک بھر میں سادگی، احترام اور وقار کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔ اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ اتحاد، نظم و ضبط اور یقینِ محکم ہی قومی ترقی کی اصل ضمانت ہیں۔وزیر صحت کا کہنا تھا کہ ایک مضبوط اور صحت مند پاکستان کی تعمیر حکومت کی اولین ترجیح ہے، جس کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ قائداعظم کے وژن کے مطابق ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔مصطفیٰ کمال نے کہا کہ پاکستان کی ترقی اور استحکام کے لیے معاشرے کے ہر فرد کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔ انہوں نے قوم کو یومِ پاکستان کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ اتحاد و یکجہتی ہی کامیابی کی کنجی ہے۔

مزید خبریں