لاہور۔24مارچ (اے پی پی):پنجاب پولیس کے خدمت مراکز، شہریوں کو ڈیجیٹل خدمات کی فراہمی میں مصروف عمل ہیں۔رواں سال 10 لاکھ 49 ہزار سے زائد شہریوں نے خدمت مراکز سے سروسز حاصل کیں۔ ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق 3 لاکھ 75 ہزار سےزیادہ شہریوں نے جنرل پولیس ویریفکیشن کروائی، 2 لاکھ 20 ہزار سےزیادہ شہریوں نے پولیس کریکٹر سرٹیفیکیٹ حاصل کئے، 2 لاکھ 67 ہزار سے زائد شہریوں نے کرایہ …
پنجاب پولیس کی شہریوں کو ڈیجیٹل خدمات کی فراہمی جاری

مزید خبریں
لاہور۔24مارچ (اے پی پی):پنجاب پولیس کے خدمت مراکز، شہریوں کو ڈیجیٹل خدمات کی فراہمی میں مصروف عمل ہیں۔رواں سال 10 لاکھ 49 ہزار سے زائد شہریوں نے خدمت مراکز سے سروسز حاصل کیں۔ ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق 3 لاکھ 75 ہزار سےزیادہ شہریوں نے جنرل پولیس ویریفکیشن کروائی، 2 لاکھ 20 ہزار سےزیادہ شہریوں نے پولیس کریکٹر سرٹیفیکیٹ حاصل کئے، 2 لاکھ 67 ہزار سے زائد شہریوں نے کرایہ داری اندراج کروایا۔ ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ32 ہزار 940 شہریوں نے میڈی کولیگل سرٹیفیکیٹس حاصل کئے،کمزور طبقات کیلئے جاری اقدامات کے تحت 39 ہزار سے زائد افراد کو قانونی و سماجی تحفظ فراہم کیا گیا، 9511 شہریوں نے وہیکلز ویری فیکیشن کروائی، 24 ہزار سے زائد شہریوں نے دستاویزات کی اندراج گمشدگی، 763 جرائم رپورٹ کی رجسٹریشن کروائی،44 ہزار 741 شہریوں نے ایف آئی آر کی نقول حاصل کیں، 17 ویمن وائیلنس رپورٹس درج ہوئیں، 45 ہزار شہریوں نے ایمپلائیز رجسٹریشن کروائی،522 شہریوں نے نجی ملازمت کیلئے پولیس ویریفیکیشن کروائی۔آئی جی پنجاب عبد الکریم نے کہا ہے کہ پولیس خدمت مراکز پبلک سروس ڈلیوری کا شاندار فلیگ شپ پراجیکٹ، شہریوں کو 7 ؍24سہولیات فراہم کی جارہی ہیں، پولیس خدمت مراکز، تھانوں، پبلک مقامات پر شہریوں کے ساتھ شائستہ رویہ اختیار کریں۔








