بیجنگ۔ 08 اکتوبر (اے پی پی) رافیل نڈال نے چائنہ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا۔ فائنل میں انہوں نے نک کائرگیوس کو شکست دی، یہ ان کے کیریئر کا 75 واں ٹائٹل ہے۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز بیجنگ میں کھیلے گئے مینز سنگلز مقابلوں کے فائنل میں ٹاپ سیڈڈ سپین کے رافیل نڈال نے آسٹریلیا کے نک کائرگیوس کو سٹریٹ سیٹس میں شکست دی اور دوسری بار چائنہ اوپن …
رافیل نڈال نے چائنہ اوپن جیت لیا
بیجنگ۔ 08 اکتوبر (اے پی پی) رافیل نڈال نے چائنہ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا۔ فائنل میں انہوں نے نک کائرگیوس کو شکست دی، یہ ان کے کیریئر کا 75 واں ٹائٹل ہے۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز بیجنگ میں کھیلے گئے مینز سنگلز مقابلوں کے فائنل میں ٹاپ سیڈڈ سپین کے رافیل نڈال نے آسٹریلیا کے نک کائرگیوس کو سٹریٹ سیٹس میں شکست دی اور دوسری بار چائنہ اوپن کا ٹائٹل اپنے نام کیا۔ ان کی جیت کا سکور 6-1 اور 6-2 رہا۔ اس سے قبل انہوں نے 2005 میں یہ ٹورنامنٹ جیتا تھا۔









