احتساب عدالت نے تین ریفرنسز میں نواز شریف کی استثنٰی کی درخواست منظور کرلی

اسلام آباد ۔ 09 اکتوبر (اے پی پی) احتساب عدالت نے قومی احتساب بیورو (نیب ) کی جانب سے دائر تین ریفرنسز میں سابق وزیراعظم محمد نواز شریف کی استثنٰی کی درخواست منظور کرتے ہوئے سماعت 13اکتوبر تک ملتوی کر دی، عدالت نے مریم نواز اور کیپٹن (ر) محمد صفدر کی ضمانت بھی منظور کرلی۔ عدالت نے سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف کے صاحبزادے حسین نواز اور حسن نواز …

اسلام آباد ۔ 09 اکتوبر (اے پی پی) احتساب عدالت نے قومی احتساب بیورو (نیب ) کی جانب سے دائر تین ریفرنسز میں سابق وزیراعظم محمد نواز شریف کی استثنٰی کی درخواست منظور کرتے ہوئے سماعت 13اکتوبر تک ملتوی کر دی، عدالت نے مریم نواز اور کیپٹن (ر) محمد صفدر کی ضمانت بھی منظور کرلی۔ عدالت نے سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف کے صاحبزادے حسین نواز اور حسن نواز کا مقدمہ الگ کرنے کے بھی احکامات جاری کردیئے ہیں۔ پیر کو احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے نیب کی جانب سے دائر ریفرنسز کی سماعت کی۔ اس موقع پر سابق وزیراعظم کی صاحبزادی مریم نواز عدالت میں پیش ہوئیں، ان کی جانب سے خواجہ حارث ایڈووکیٹ نے اپنا وکالت نامہ جمع کرایا۔

مزید خبریں

Leave a Reply