فیفا انڈر 17 ورلڈ کپ میں (آج) چار میچ کھیلے جائیں گے

نئی دہلی ۔ 09 اکتوبر (اے پی پی)17 ویں فیفا انڈر 17 ورلڈ کپ میں (آج) منگل کو مزید چار میچ کھیلے جائیں گے۔ پہلا میچ کوسٹا ریکا اور گوئنی کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا۔ دوسرے میچ میں سپین اور نائیجر کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی۔ تیسرا میچ شمالی کوریا اور برازیل اور جبکہ چوتھا میچ ایران اور جرمنی کے مابین کھیلا جائے گا۔ میگا ایونٹ میں دنیائے …

نئی دہلی ۔ 09 اکتوبر (اے پی پی)17 ویں فیفا انڈر 17 ورلڈ کپ میں (آج) منگل کو مزید چار میچ کھیلے جائیں گے۔ پہلا میچ کوسٹا ریکا اور گوئنی کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا۔ دوسرے میچ میں سپین اور نائیجر کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی۔ تیسرا میچ شمالی کوریا اور برازیل اور جبکہ چوتھا میچ ایران اور جرمنی کے مابین کھیلا جائے گا۔ میگا ایونٹ میں دنیائے فٹ بال کی 24 ٹیمیں حصہ لے رہیں ہیں۔ ٹورنامنٹ کے پری کوارٹر فائنلز 16، 17 اور 18 اکتوبر کو کھیلے جائیں گے۔ کوارٹر فائنلز 21 اور 22 اکتوبر، سیمی فائنلز 25 اکتوبر جبکہ دو ٹاپ ٹیموں کے درمیان فائنل 28 اکتوبر کو کھیلا جائے گا۔

مزید خبریں

Leave a Reply