اسلام آباد ۔ 09 اکتوبر (اے پی پی) عالمی بینک نے کہا ہے کہ اگر مالی خسارے پر اچھے طریقہ سے قابو پایا جاتا ہے اور بیرونی استحکام برقرار رہتا ہے تو پاکستان کی معاشی شرح نمو میں رواں سال اور آئندہ سال 5 فیصد سے زائد اضافہ کی توقع ہے۔ ورلڈ بینک نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ فلاح و بہبود میں بہتری، شرح نمو کی پائیداری اور …
پاکستان کی معاشی شرح نمو میں رواں سال اور آئندہ سال 5 فیصد سے زائد اضافہ کی توقع ہے،عالمی بنک رپورٹ

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 09 اکتوبر (اے پی پی) عالمی بینک نے کہا ہے کہ اگر مالی خسارے پر اچھے طریقہ سے قابو پایا جاتا ہے اور بیرونی استحکام برقرار رہتا ہے تو پاکستان کی معاشی شرح نمو میں رواں سال اور آئندہ سال 5 فیصد سے زائد اضافہ کی توقع ہے۔ ورلڈ بینک نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ فلاح و بہبود میں بہتری، شرح نمو کی پائیداری اور اضافہ کیلئے تجارتی و مالی عدم توازن میں کمی کیلئے کوششیں اور اصلاحات پر عملدرآمد جاری رکھنے کی ضرورت ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ رواں مالی سال 2017-18ءکے دوران پاکستان کی معاشی شرح نمو میں 5.5 فیصد جبکہ مالی سال 2018-19ءمیں 5.8 فیصد تک اضافہ کی صلاحیت موجودہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ خطہ میں عارضی اور طویل المدتی چیلنجز کے باعث شرح نمو کم رہے گی۔ مالی سال 2017ءمیں خطہ میں شرح نمو کم ہو کر 6.9 فیصد تک رہنے کی توقع ہے جو کہ 2016ءمیں 7.5 فیصد تھی تاہم 2017ءمیں درست پالیسیوں اور اصلاحات کے باعث یہ شرح نمو 7.1 فیصد تک پہنچ سکتی ہے۔ ساﺅتھ ایشیاءاکنامک فوکس کے سال میں دوبارہ جاری کئے گئے نتائج سے ظاہر ہوتا ہے کہ جنوبی ایشیاءجیسے بھارت میں شرح نمو میں کمی کی، نجی سرمایہ کاری میں کمی، درآمدات اور سرکاری اخراجات میں اضافہ بڑی وجوہات ہیں۔








