اسلام آباد ۔ 09 اکتوبر (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے نیشنل ہیلتھ سروسز ریگولیشن اینڈ کوآرڈینیشن سائرہ افضل تارڑ نے کہا ہے کہ پاکستان میں باوقار ترین بین الاقوامی کانفرنس کا انعقاد بڑے اعزاز کی بات ہے اور یہ خطہ بھر میں صحت کے شعبہ کی اعلیٰ ترین تقریب ہے۔ پاکستان میں مشرقی بحیرہ روم خطہ کے ممالک کی علاقائی کمیٹی کے اجلاس کے انعقاد سے برادر ممالک کے …
وفاقی وزیر سائرہ افضل تارڑ کاعالمی ادارہ صحت کی علاقائی کمیٹی کے افتتاحی اجلاس سے خطاب

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 09 اکتوبر (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے نیشنل ہیلتھ سروسز ریگولیشن اینڈ کوآرڈینیشن سائرہ افضل تارڑ نے کہا ہے کہ پاکستان میں باوقار ترین بین الاقوامی کانفرنس کا انعقاد بڑے اعزاز کی بات ہے اور یہ خطہ بھر میں صحت کے شعبہ کی اعلیٰ ترین تقریب ہے۔ پاکستان میں مشرقی بحیرہ روم خطہ کے ممالک کی علاقائی کمیٹی کے اجلاس کے انعقاد سے برادر ممالک کے مابین تعلقات مضبوط ہوں گے اور اقوام ایک دوسرے کے قریب آئیں گی۔ وہ عالمی ادارہ صحت کی مشرقی بحیرہ روم خطہ کے لیے علاقائی کمیٹی کے افتتاحی اجلاس سے خطاب کررہی تھیں۔وزیر نے کہا کہ مشرقی بحیرہ روم خطہ کی آبادی تقریباً 583ملین ہے ۔ ہمیں صحت کے پوری دنیا میں ہونے والے اخراجات کے مقابلہ میں اس خطہ میں صحت کے اخراجات میں فرق کو دور کرنا ہوگا۔ہمیں وسائل مختص کرتے ہوئے صحت عامہ کو ترجیح دیتے ہوئے انسانی وسائل پر سرمایہ کاری کرنی چاہئیے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں ایک جیسے مسائل درپیش ہیں خطہ میں مقامی علم اور دُنیا بھر کی دولت ہے۔اس خطہ میں عوام کو صحت کی خدمات تک رسائی کا چیلنج درپیش ہے۔ہمیں لازمی طورپر صحت کی خدمات تک رسائی میں برابری کو یقینی بنانے کے لیے جدت اپنانا ہوگی۔صحت کی نگہداشت کی فراہمی انسانی معاشرہ کی ترقی کی بنیاد ہے۔








