پی ایس ایکس میں مندی کا رجحان، انڈیکس 489.27 پوائنٹس کی کمی سے 40610.72 پوائنٹس پر بند

کراچی ۔ 10 اکتوبر (اے پی پی) پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں مندی کا رجحان رہا، کے ایس ای 100 انڈیکس 489.27 پوائنٹس کی کمی سے 40610.72 پوائنٹس پر بند ہوا، مارکیٹ سرمایہ میں 1 کھرب 1 ارب 1 کروڑ 37 لاکھ 80 ہزار 544 روپے کی کمی رونماءہوئی تاہم تجارتی حجم میں 36 کروڑ 68 لاکھ 52 ہزار 34 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ اسی طرح …

کراچی ۔ 10 اکتوبر (اے پی پی) پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں مندی کا رجحان رہا، کے ایس ای 100 انڈیکس 489.27 پوائنٹس کی کمی سے 40610.72 پوائنٹس پر بند ہوا، مارکیٹ سرمایہ میں 1 کھرب 1 ارب 1 کروڑ 37 لاکھ 80 ہزار 544 روپے کی کمی رونماءہوئی تاہم تجارتی حجم میں 36 کروڑ 68 لاکھ 52 ہزار 34 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ اسی طرح خرید و فروخت میں بھی 6 کروڑ 8 لاکھ 82 ہزار 740 حصص کی تیزی رہی۔ تفصیلات کے مطابق کاروباری ہفتے کے دوسرے منگل کو پی ایس ایکس میں حصص کی فروخت کے دباﺅ اور مارکیٹ کریکشن کے باعث مندی کا رجحان رہا اورکے ایس ای 100 انڈیکس 489.27 پوائنٹس کی کمی سے 40610.72 پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ کے ایس ای 30 انڈیکس بھی 295 پوائنٹس کی مندی سے 20619.43 پوائنٹس پر بند ہوا۔ اسی طرح کے ایس سی آل شیئر انڈیکس میں 324.92 پوائنٹس کی کمی رونماءہوئی جبکہ کے ایم آئی 30 انڈیکس میں 1205 پوائنٹس کی مندی ریکارڈ کی گئی۔

مزید خبریں

Leave a Reply