کوئٹہ۔ 01 اپریل (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر قلات منیر احمد درانی نے کہا ہے کہ قدرتی آفات کے دوران متاثرہ افراد کی مدد کرنا نہ صرف ایک انسانی فریضہ ہے بلکہ ایک عظیم نیکی بھی ہے اور اس ضمن میں این جی اوز کا کردار نہایت اہم ہوتا ہے۔ان خیالات کااظہار انہوں نے قلات کے سماجی رہنما آغا جہانگیر احمدزئی کی جانب سے ضلع میں جاری این جی اوز کی …
قدرتی آفات کے دوران متاثرہ افراد کی مدد کرنا نہ صرف ایک انسانی فریضہ ہے بلکہ ایک عظیم نیکی بھی ہے ڈپٹی کمشنر قلات منیر احمد درانی

مزید خبریں
کوئٹہ۔ 01 اپریل (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر قلات منیر احمد درانی نے کہا ہے کہ قدرتی آفات کے دوران متاثرہ افراد کی مدد کرنا نہ صرف ایک انسانی فریضہ ہے بلکہ ایک عظیم نیکی بھی ہے اور اس ضمن میں این جی اوز کا کردار نہایت اہم ہوتا ہے۔ان خیالات کااظہار انہوں نے قلات کے سماجی رہنما آغا جہانگیر احمدزئی کی جانب سے ضلع میں جاری این جی اوز کی سرگرمیوں سے متعلق دی گئ بریفنگ میں کیا ۔ڈپٹی کمشنر نے حیات فاؤنڈیشن اور اسلم ہیلپنگ ہینڈز کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ ادارے حالیہ سیلاب سے متاثرہ افراد کو مسلسل خوراک اور دیگر ضروری اشیاء فراہم کرتےرہے ہیں، جو ایک قابلِ تحسین اقدام ہے۔ ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ ضلع قلات میں کام کرنے والی غیر سرکاری تنظیمیں NGOs قابلِ قدر خدمات انجام دے رہی ہیں۔ انہوں نے ان تنظیموں کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے انہیں قلات میں خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ این جی اوز معاشرے کے غریب اور بے سہارا افراد کو ریلیف فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ ان کے حقوق کے تحفظ کو بھی یقینی بناتی ہیں جو ایک مثبت اور ذمہ دارانہ عمل ہے ان کا مزید کہنا تھا کہ فلاحی اور ترقیاتی سرگرمیوں کے ذریعے این جی اوز مقامی افراد کو روزگار کے مواقع فراہم کرتی ہیں جس سے بے روزگاری میں کمی آتی ہے۔








