اسلام آباد۔1اپریل (اے پی پی):علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں ’’بچوں کی ابتدائی نشوونما میں سرمایہ کاری: انسانی سرمایہ کی تعمیر‘‘ کے عنوان سے پانچویں2 روزہ بین الاقوامی کانفرنس 7 اپریل سے شروع ہوگی ۔ کانفرنس سیکرٹری ڈاکٹر طوبیٰ سلیم کے مطابق یہ کانفرنس ہائبرڈ موڈ میں منعقد کی جائے گی جس کے تحت شرکا کو آن لائن اور بالمشافہ دونوں طریقوں سے شرکت کی سہولت فراہم کی جائے گی جس …
علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں ارلی چائلڈ ہوڈ بارے2 روزہ بین الاقوامی کانفرنس 7 اپریل سے شروع ہوگی

مزید خبریں
اسلام آباد۔1اپریل (اے پی پی):علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں ’’بچوں کی ابتدائی نشوونما میں سرمایہ کاری: انسانی سرمایہ کی تعمیر‘‘ کے عنوان سے پانچویں2 روزہ بین الاقوامی کانفرنس 7 اپریل سے شروع ہوگی ۔ کانفرنس سیکرٹری ڈاکٹر طوبیٰ سلیم کے مطابق یہ کانفرنس ہائبرڈ موڈ میں منعقد کی جائے گی جس کے تحت شرکا کو آن لائن اور بالمشافہ دونوں طریقوں سے شرکت کی سہولت فراہم کی جائے گی جس سے قومی و بین الاقوامی ماہرین، محققین، ماہرینِ تعلیم اور پالیسی سازوں کی وسیع شرکت ممکن ہو سکے گی۔ نہوں نے بتایا کہ کانفرنس کا مقصد بچپن کی ابتدائی تعلیم و تربیت کی اہمیت کو اجاگر کرنا، جدید تحقیق اور تجربات کا تبادلہ کرنا اور بچوں کی ہمہ جہت نشوونما کے لیے موثر حکمتِ عملیوں پر غور کرنا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ ہائبرڈ اور بلینڈڈ موڈ اپنانے سے نہ صرف زیادہ شرکا تک رسائی ممکن ہوگی بلکہ حکومتی توانائی بچت پالیسی کو بھی مدنظر رکھا گیا ہے۔ یونیورسٹی کی جانب سے ورچوئل شرکت کو موثر بنانے کے لیے سیشنز کی براہ راست نشریات، انٹرایکٹو پینل مباحثے اور آن لائن نیٹ ورکنگ کے مواقع فراہم کیے جائیں گے۔افتتاحی اور اختتامی تقریبات میں اہم حکومتی شخصیات کی شرکت متوقع ہے جبکہ مختلف سیشنز میں ماہرین بچپن کی ابتدائی تعلیم، صحت، غذائیت اور نفسیاتی نشوونما جیسے اہم موضوعات پر روشنی ڈالیں گے۔








