مالی سال 18ءکے ابتدائی تین مہینوں میں بیرون ملک مقیم پاکستانی کارکنوں نے4.8 ارب ڈالر کی ترسیلات بھیجیں

کراچی ۔ 10 اکتوبر (اے پی پی) بیرون ملک مقیم پاکستانی کارکنوں نے مالی سال 18ءکے پہلے تین ماہ (جولائی تا ستمبر) میں4790.01 ملین امریکی ڈالر وطن بھجوائے جبکہ گذشتہ برس کی اسی مدت میں4740.37 ملین ڈالر موصول ہوئے تھے۔ ستمبر 2017ءکے دوران کارکنوں کی ترسیلات زر کی مالیت1293.88 ملین ڈالر تھی جو کہ اگست 2017ءکے مقابلے میں33.79 فیصد کم ہے اور ستمبر 2016ءکے مقابلے میں 19.75 فیصد کم ہے۔ …

کراچی ۔ 10 اکتوبر (اے پی پی) بیرون ملک مقیم پاکستانی کارکنوں نے مالی سال 18ءکے پہلے تین ماہ (جولائی تا ستمبر) میں4790.01 ملین امریکی ڈالر وطن بھجوائے جبکہ گذشتہ برس کی اسی مدت میں4740.37 ملین ڈالر موصول ہوئے تھے۔ ستمبر 2017ءکے دوران کارکنوں کی ترسیلات زر کی مالیت1293.88 ملین ڈالر تھی جو کہ اگست 2017ءکے مقابلے میں33.79 فیصد کم ہے اور ستمبر 2016ءکے مقابلے میں 19.75 فیصد کم ہے۔ بلحاظ ملک ستمبر 2017ءکی تفصیلات سے پتہ چلتا ہے کہ سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، امریکہ، برطانیہ، خلیج تعاون کونسل کے ملکوں (بشمول بحرین، کویت، قطر اور عمان) اور یورپی یونین کے ملکوں سے بالترتیب308.05ملین ڈالر، 302.77 ملین ڈالر،171.9 ملین ڈالر،194.76 ملین ڈالر،141.02 ملین ڈالر اور45.07 ملین ڈالر پاکستان بھجوائے گئے جبکہ ستمبر 2016ءمیں ان ملکوں سے آنے والی رقوم بالترتیب 437.87 ملین ڈالر،361.9 ملین ڈالر،211.14 ملین ڈالر، 210.22 ملین ڈالر، 182.18 ملین ڈالر اور 43.60 ملین ڈالر تھیں۔ ستمبر 2017ءکے دوران ناروے، سوئٹزر لینڈ، آسٹریلیا، کینیڈا، جاپان اور دیگر ملکوں سے آنے والی ترسیلات زر مجموعی طور پر130.31 ملین ڈالر رہیں جبکہ ستمبر 2016ءمیں ان ملکوں سے 165.45 ملین ڈالر موصول ہوئے تھے۔

مزید خبریں

Leave a Reply