نائب وزیرِاعظم سینیٹر محمد اسحاق ڈار سرکاری دورہ چین مکمل کرنے کے بعد اسلام آباد روانہ

نائب وزیراعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار سرکاری دورہ چین کو کامیابی سے مکمل کرنے کے بعد بیجنگ سے اسلام آباد کے لئے روانہ ہو گئے۔

بیجنگ۔1اپریل (اے پی پی):نائب وزیراعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار سرکاری دورہ چین کو کامیابی سے مکمل کرنے کے بعد بیجنگ سے اسلام آباد کے لئے روانہ ہو گئے۔ بدھ کو دفتر خارجہ کے مطابق دورے کے دوران انہوں نے چین کے وزیر خارجہ وانگ یی سے ملاقات کی جس دوران دونوں ممالک کے دوطرفہ تعلقات کا جائزہ لیا اور اہم علاقائی و عالمی امور بارے تبادلہ خیال کیا۔

چین کے وزیرِ خارجہ وانگ یی نے مغربی ایشیا میں تنازعے کے خاتمے اور امن کے فروغ کےلئے پاکستان کے فعال سفارتی کردار و کوششوں کو سراہا اور اپنی حمایت کا اظہار کیا۔ دونوں وزرائے خارجہ نے دوطرفہ تعلقات میں بڑھتی رفتار پر اطمینان کا اظہار کیا اور سی پیک 2.0 کے تحت اعلیٰ معیار کی ترقی اور سٹریٹجک تعاون کے فروغ سمیت اعلیٰ سطحی روابط اور تبادلوں کو بالخصوص اس سال جب دونوں ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات کی 75 ویں سالگرہ منائی جارہی ہے، مزید مضبوط بنانے پر زور دیا۔