بیلجیئم میں پاکستان کے سفیر رحیم حیات قریشی نے یورپی یونین کی انسدادِ دہشت گردی کے لیے خصوصی ایلچی انا اسٹرزاسکا سے یورپی ایکسٹرنل ایکشن سروس (ای ای اے ایس) میں اہم ملاقات کی۔
بیلجیئم میں پاکستان کے سفیر رحیم حیات قریشی کی انا اسٹرزاسکا سے ملاقات

مزید خبریں
برسلز ۔1اپریل (اے پی پی):بیلجیئم میں پاکستان کے سفیر رحیم حیات قریشی نے یورپی یونین کی انسدادِ دہشت گردی کے لیے خصوصی ایلچی انا اسٹرزاسکا سے یورپی ایکسٹرنل ایکشن سروس (ای ای اے ایس) میں اہم ملاقات کی۔بدھ کو برسلز میں پاکستانی سفارتخانے سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں انسدادِ دہشت گردی کے شعبے میں تعاون کے اہم امور پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر دوطرفہ روابط کے تسلسل کی ضرورت پر زور دیا گیا اور مشترکہ سکیورٹی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے کثیرالجہتی فورمز پر بہتر ہم آہنگی کی اہمیت کو اجاگر کیا گیا۔








