آئی سی ٹی کا جرائم پیشہ عناصر اور غیر قانونی رہائشیوں کے خلاف کومبنگ ، سرچ آپریشن

اسلام آباد۔2اپریل (اے پی پی):اسلام آباد کیپیٹل ٹیریٹری (آئی سی ٹی) پولیس نے وفاقی دارالحکومت کے مختلف علاقوں میں جرائم پیشہ عناصر اور غیر قانونی رہائشیوں کے خلاف بڑے پیمانے پر کومبنگ اور سرچ آپریشنز شروع کر دیے ہیں۔ایک سرکاری اہلکار نے جمعرات کو "اے پی پی" کو بتایا کہ یہ کارروائیاں زونل ایس پیز کی نگرانی میں تھانہ ترنول، بھارہ کہو، کھنہ، کراچی کمپنی، سبزی منڈی اور کورال کے …

اسلام آباد۔2اپریل (اے پی پی):اسلام آباد کیپیٹل ٹیریٹری (آئی سی ٹی) پولیس نے وفاقی دارالحکومت کے مختلف علاقوں میں جرائم پیشہ عناصر اور غیر قانونی رہائشیوں کے خلاف بڑے پیمانے پر کومبنگ اور سرچ آپریشنز شروع کر دیے ہیں۔ایک سرکاری اہلکار نے جمعرات کو "اے پی پی” کو بتایا کہ یہ کارروائیاں زونل ایس پیز کی نگرانی میں تھانہ ترنول، بھارہ کہو، کھنہ، کراچی کمپنی، سبزی منڈی اور کورال کے علاقوں میں کی گئیں۔انہوں نے کہا کہ مؤثر چیکنگ اور سہولت کاری کو یقینی بنانے کے لیے لیڈی پولیس اہلکاروں نے بھی سرچ آپریشنز میں حصہ لیا۔کارروائیوں کے دوران مجموعی طور پر 767 افراد اور 333 گھروں کی جانچ پڑتال کی گئی جبکہ 149 دکانوں اور 32 ہوٹلوں کا بھی معائنہ کیا گیا۔اہلکار کے مطابق اس مہم کے دوران 241 موٹر سائیکلوں اور 80 گاڑیوں کو بھی چیک کیا گیا۔انہوں نے بتایا کہ 64 مشتبہ افراد اور 36 موٹر سائیکلوں کو مزید تصدیق کے لیے متعلقہ تھانوں میں منتقل کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ آئی جی پی اسلام آباد نے جرائم کے خاتمے اور شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے ضلع بھر میں گرینڈ سرچ آپریشنز کرنے کی خصوصی ہدایات جاری کی ہیں۔اہلکار نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ چیکنگ کے دوران پولیس کے ساتھ تعاون کریں اور کسی بھی مشتبہ سرگرمی کی فوری اطلاع دیں۔