راولپنڈی، قتل کے مقدمہ میں مطلوب 2 اشتہاری ملزمان گرفتار

راولپنڈی۔2اپریل (اے پی پی):رتہ امرال پولیس نے کارروائی کے دوران قتل کے مقدمہ میں مطلوب 2 اشتہاری ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان نے گھریلو رنجش کی بنا پر فائرنگ کر کے اپنے سوتیلے بھائی کو قتل کر دیا تھا اور واردات کے بعد روپوش ہو گئے تھے۔پولیس نے ٹیکنیکل اور ہیومن انٹیلی جنس ذرائع بروئے کار لاتے ہوئے اشتہاریوں کو ٹریس کر کے گرفتار کیا۔