لاہور۔2اپریل (اے پی پی):انسپکٹر جنرل پنجاب پولیس عبدالکریم نے سنٹرل پولیس آفس میں پولیس ملازمین اور ان کے اہلخانہ سے ملاقات کی،جس میں انہوں نے مسائل سنے اور فوری ریلیف کیلئے متعلقہ افسران کو احکامات جاری کئے۔آئی جی پنجاب نے شہید کانسٹیبل محمد اقبال کی اہلیہ کی جانب سے بیٹے کی ٹرانسفر کی درخواست ایڈیشنل آئی جی پنجاب کانسٹیبلری کو بھجواتے ہوئے زیر غور لانے کی ہدایت کی۔ریٹائرڈ ہیڈ کانسٹیبل …
آئی جی پنجاب کی پولیس ملازمین اور اہلخانہ سے ملاقات،مسائل سنے، ریلیف کیلئے احکامات جاری کئے

مزید خبریں
لاہور۔2اپریل (اے پی پی):انسپکٹر جنرل پنجاب پولیس عبدالکریم نے سنٹرل پولیس آفس میں پولیس ملازمین اور ان کے اہلخانہ سے ملاقات کی،جس میں انہوں نے مسائل سنے اور فوری ریلیف کیلئے متعلقہ افسران کو احکامات جاری کئے۔آئی جی پنجاب نے شہید کانسٹیبل محمد اقبال کی اہلیہ کی جانب سے بیٹے کی ٹرانسفر کی درخواست ایڈیشنل آئی جی پنجاب کانسٹیبلری کو بھجواتے ہوئے زیر غور لانے کی ہدایت کی۔ریٹائرڈ ہیڈ کانسٹیبل مختار حسین کی قانونی کارروائی سے متعلق درخواست پر ایڈیشنل آئی جی آئی اے بی کو ضروری اقدامات کی ہدایت جاری کی گئی۔اسی طرح مرحوم کانسٹیبل محمد شریف کی بیوہ کی پنشن کے معاملے پر سی سی پی او لاہور کو ریلیف فراہم کرنے کا حکم دیا گیا جبکہ مرحوم ڈرائیور کانسٹیبل غلام مرتضی کی بیوہ کی گزارہ الائونس درخواست پر ایڈیشنل آئی جی ویلفیئر اینڈ فنانس کو کارروائی کی ہدایت دی گئی۔آئی جی پنجاب نے مرحوم کانسٹیبل کلیم اصغر کی بیوہ کی بیٹی کی بھرتی کی درخواست ایڈیشنل آئی جی پنجاب کو بھجواتے ہوئے زیر غور لانے کا حکم دیا۔مزید برآں ریٹائرڈ کانسٹیبل سرفراز حسین کے بیٹے کی ٹرانسفر سے متعلق درخواست پر ایڈیشنل آئی جی پی ایچ پی کو ریلیف فراہم کرنے کی ہدایت کی گئی۔ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق آئی جی پنجاب عبدالکریم نے ڈسپلن،ایڈمن،پروموشن اور ویلفیئر سے متعلق دیگر درخواستوں پر بھی احکامات جاری کئے۔








