اسلام آباد۔2اپریل (اے پی پی):وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے عوامی خدمت کے مشن کے تحت دارالحکومت میں جاری مختلف ترقیاتی اور سکیورٹی منصوبوں کا تفصیلی دورہ کیا۔ 4 گھنٹے طویل اس دورے کے دوران وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری، ڈی جی ایف آئی اے ڈاکٹر عثمان انور اور آئی جی اسلام آباد بھی ان کے ہمراہ تھے۔وزیر داخلہ نے اتاترک ایونیو کے توسیعی منصوبے کا باقاعدہ سنگ بنیاد …
وفاقی وزیر داخلہ کا اسلام آباد کے مختلف منصوبوں کا دورہ، اتاترک ایونیو توسیعی منصوبے کا سنگ بنیاد رکھا

مزید خبریں
اسلام آباد۔2اپریل (اے پی پی):وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے عوامی خدمت کے مشن کے تحت دارالحکومت میں جاری مختلف ترقیاتی اور سکیورٹی منصوبوں کا تفصیلی دورہ کیا۔ 4 گھنٹے طویل اس دورے کے دوران وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری، ڈی جی ایف آئی اے ڈاکٹر عثمان انور اور آئی جی اسلام آباد بھی ان کے ہمراہ تھے۔وزیر داخلہ نے اتاترک ایونیو کے توسیعی منصوبے کا باقاعدہ سنگ بنیاد رکھا۔انہوں نے زیر تعمیر ماڈل جیل کا جائزہ لیا گیا جہاں بیرکس اور ایڈمن بلاک کا کام تقریباً مکمل ہو چکا ہے۔ محسن نقوی نے ہدایت کی کہ جیل کے پہلے فیز کو "ہائی سکیورٹی پریزن” بنایا جائے اور عملے کی تربیت 30 اپریل تک مکمل کی جائے۔ وزیر داخلہ نے پولیس کالج کی اپ گریڈیشن کا پلان طلب کرتے ہوئے تربیتی گنجائش 450 سے بڑھا کر 4000 کرنے کا ٹاسک دیا۔ انہوں نے تربیت میں اے آئی (AI) اور آئی ٹی کو شامل کرنے کی ہدایت دی اور 2 آرمرڈ پرسنل کیریئر گاڑیاں پولیس کے حوالے کی۔ وفاقی وزیر داخلہ نے ایف سکس میں خدمت مرکز کا معائنہ کیا اور وہاں موجود شہریوں سے ملاقات کر کے مسائل دریافت کیے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ شہریوں کو شفاف اور تیز رفتار سہولیات کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔وزیر داخلہ نے واضح کیا کہ شہریوں کی سہولت کے لیے حکومتی سطح پر کوششیں جاری رہیں گی تاکہ سروس ڈیلیوری کے نظام کو مزید بہتر بنایا جا سکے۔








