پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل نے پانچویں عالمی بلائنڈ کرکٹ کپ کے دبئی میں انتظامات مکمل کر لئے

اسلام آباد ۔ 11 اکتوبر (اے پی پی) پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل نے پانچویں عالمی بلائنڈ کرکٹ کپ کے دبئی میں انتظامات مکمل کر لئے، ایونٹ میں مجموعی طور پر 7 ممالک شرکت کریں گے جن میں3 ممالک دبئی جبکہ 4 ممالک پاکستان میں اپنے اپنے میچ کھیلیں گے، دبئی میں پاکستان کے قو نصلر جنرل اور کمرشل اتاشی نے عالمی بلائنڈ کرکٹ میں بھر پور تعاون کی یقین دہائی …

اسلام آباد ۔ 11 اکتوبر (اے پی پی) پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل نے پانچویں عالمی بلائنڈ کرکٹ کپ کے دبئی میں انتظامات مکمل کر لئے، ایونٹ میں مجموعی طور پر 7 ممالک شرکت کریں گے جن میں3 ممالک دبئی جبکہ 4 ممالک پاکستان میں اپنے اپنے میچ کھیلیں گے، دبئی میں پاکستان کے قو نصلر جنرل اور کمرشل اتاشی نے عالمی بلائنڈ کرکٹ میں بھر پور تعاون کی یقین دہائی کرائی ہے۔ پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل (پی بی سی سی )کے چیئرمین سید سلطان شاہ پانچویں عالمی بلائنڈ کرکٹ کپ کے دبئی میں انتظامات کا جائزہ لینے کے بعد گزشتہ روز دبئی سے وطن واپس پہنچ گئے۔ پاکستان واپس پہنچنے پر اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دبئی میں پانچویں عالمی بلائنڈ کرکٹ کپ کی تیاری کےلئے گراﺅنڈ کے انتظامات کو حتمی شکل دیدی گئی اور اس کے ساتھ ساتھ غیر ملکی ٹیموں کےلئے ہوٹل بکنگ اور دیگر انتظامی امور بھی مکمل کر لئے گئے۔

مزید خبریں

Leave a Reply