اسلام آباد ۔ 11 اکتوبر (اے پی پی) فرنیچر کی برآمدات کو بڑھانے اور مصنوعات کو بین الاقوامی معیار کے مطابق بنانے کےلئے پاکستان فرنیچر کونسل (پی ایف سی) اور چین کی فرنیچر صنعت سے وابستہ سرمایہ کاروں نے مفاہمت کی یادداشت (ایم او یو) پر دستخط کردیئے۔ بدھ کو پاکستان فرنیچر کونسل (پی ایف سی) کے سربراہ میاں کاشف اشفاق اور چینی کمپنی کے نمائندے مسٹر چو لی نے …
فرنیچر کی برآمدات بڑھانے اور مصنوعات کو بین الاقوامی معیار کے مطابق بنانے کےلئے پاکستان فرنیچر کونسل اور چین کی فرنیچر صنعت سے وابستہ سرمایہ کاروں نے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کردیئے

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 11 اکتوبر (اے پی پی) فرنیچر کی برآمدات کو بڑھانے اور مصنوعات کو بین الاقوامی معیار کے مطابق بنانے کےلئے پاکستان فرنیچر کونسل (پی ایف سی) اور چین کی فرنیچر صنعت سے وابستہ سرمایہ کاروں نے مفاہمت کی یادداشت (ایم او یو) پر دستخط کردیئے۔ بدھ کو پاکستان فرنیچر کونسل (پی ایف سی) کے سربراہ میاں کاشف اشفاق اور چینی کمپنی کے نمائندے مسٹر چو لی نے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کئے۔ اس موقع پر ذرائع ابلاغ سے بات کرتے ہوئے میاں کاشف اشفاق نے کہا کہ ایم او یو سے چین اور پاکستان کے مابین فرنیچر کی صنعت میں سرمایہ کاری بڑھے گی۔ باہمی تعاون کو فروغ ملے گا اور مصنوعات کو عالمی معیار کے مطابق بنانے میں مدد ملے گی۔








