برطانیہ کا کویت میں ریپڈ سینٹری فضائی دفاعی نظام تعینات کرنے کا فیصلہ

برطانیہ نے کویت میں ریپڈ سینٹری فضائی دفاعی نظام تعینات کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ اردو نیوز کے مطابق برطانوی وزیراعظم کیئر سٹارمر کے دفتر سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ برطانیہ خلیج عرب میں برطانوی اور کویتی مفادات کے تحفظ کے لیے اپنا ریپڈ سینٹری ایئر ڈیفنس سسٹم کویت بھیج رہا ہے۔

لندن ۔4اپریل (اے پی پی):برطانیہ نے کویت میں ریپڈ سینٹری فضائی دفاعی نظام تعینات کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ اردو نیوز کے مطابق برطانوی وزیراعظم کیئر سٹارمر کے دفتر سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ برطانیہ خلیج عرب میں برطانوی اور کویتی مفادات کے تحفظ کے لیے اپنا ریپڈ سینٹری ایئر ڈیفنس سسٹم کویت بھیج رہا ہے۔ٹین ڈاؤننگ سٹریٹ کے ترجمان کے برطانوی وزیراعظم نے کویت کے ولی عہد صباح الخالد الصباح سے ٹیلی فون پر بات کرتے ہوئے فضائی دفاعی نظام کی تعیناتی پر بات کی۔

ترجمان نےکہا کہ وزیرِاعظم نے گفتگو کا آغاز کویت کی ایک آئل ریفائنری پر رات کے وقت ہونے والے ڈرون حملے کی مذمت سے کیا اور اپنے اس عزم کو دُہرایا کہ برطانیہ کویت اور خلیج میں اپنے تمام اتحادیوں کے ساتھ کھڑا ہے۔

ترجمان کے مطابق دونوں رہنماؤں نے برطانیہ کے ایئر ڈیفنس سسٹم کی کویت میں تعیناتی پر بھی بات کی، یہ نظام بنیادی طور پر ڈرونز اور کم بلندی پر پرواز کرنے والے دیگر فضائی خطرات کو مار گرانے کے لیے تیار کیا گیا ہے۔ٹین ڈاؤننگ سٹریٹ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ اس کا مقصد خطے میں کویتی اور برطانوی عملے اور مفادات کا تحفظ کرنا ہے، جبکہ تنازعے کو مزید بڑھنے سے بھی روکنا ہے۔