سعودی عرب کے قومی مرکز برائے موسمیات نے ریاض ریجن میں آج سے شروع ہونےو الی درمیانی درجے کی بارشیں اتوار تک جاری رہنے کی پیش گوئی کی ہے۔
سعودی عرب، محکمہ موسمیات کی ریاض ریجن میں درمیانی درجے کی بارشوں کی پیش گوئی

مزید خبریں
ریاض۔4اپریل (اے پی پی):سعودی عرب کے قومی مرکز برائے موسمیات نے ریاض ریجن میں آج سے شروع ہونےو الی درمیانی درجے کی بارشیں اتوار تک جاری رہنے کی پیش گوئی کی ہے۔
العربیہ اردو کے مطابق محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ موصولہ اطلاعات کے مطابق ریاض ریجن کے مختلف علاقوں بشمول دارالحکومت ریاض، الدلم، المزاحمیہ، ضرما، مرات، القد یہ، ثادق، حریملہ، الدرعیہ، رماح، القویعیہ، الرین، حوطہ بنی تمیم، الحریق، الخرج، وادی الدواسر، السلیل اور الافلاج میں آج سے اتوار تک درمیانی درجے کی بارش متوقع ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز سعودی عرب کے شمالی علاقے الجوف میں بھی مختلف مقامات پر موسلا دھار بارش ہوئی جس میں سکاکا شہر اور اس سے ملحقہ متعدد مراکز شامل تھے۔








