روس کی اقوام متحدہ کے مستقبل کے سربراہ کے لیے شرائط پیش

روس نے اقوام متحدہ کے مستقبل کے سربراہ کے لیےشرائط پیش کردیں ۔تاس کے مطابق روسی وزارت خارجہ کے بین الاقوامی تنظیموں کے شعبے کے ڈائریکٹر کیرل لوگوینوف نے کہا کہ اقوام متحدہ کے آئندہ سیکرٹری جنرل کے لیے چند اہم شرائط اور توقعات پیش کر دی ہیں۔

ماسکو۔4اپریل (اے پی پی):روس نے اقوام متحدہ کے مستقبل کے سربراہ کے لیےشرائط پیش کردیں ۔تاس کے مطابق روسی وزارت خارجہ کے بین الاقوامی تنظیموں کے شعبے کے ڈائریکٹر کیرل لوگوینوف نے کہا کہ اقوام متحدہ کے آئندہ سیکرٹری جنرل کے لیے چند اہم شرائط اور توقعات پیش کر دی ہیں۔انہوں نے کہا ہے کہ مستقبل کے سربراہ کے لیے سب سے بڑا چیلنج ممالک کے درمیان متوازن اور معقول مکالمے کو یقینی بنانا ہوگا۔

انہوں نے زور دیا کہ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کو ثالث کا کردار ادا کرنا چاہیے، نہ کہ جج یا حتمی فیصلہ کرنے والے کا، کیونکہ یہ اس کے دائرہ اختیار سے باہر ہے۔روسی موقف کے مطابق کسی بھی تنازعے کی صورت میں اقوام متحدہ کے سربراہ کو غیر جانبدار رہنا چاہیے، متوازن زبان استعمال کرنی چاہیے اور صرف متفقہ یا لازمی فیصلوں پر توجہ دینی چاہیے، جبکہ قانونی حیثیت نہ رکھنے والے بیانات سے گریز کرنا چاہیے۔کریل لوگوینوف نے دوہرے معیار کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ عالمی تنظیم میں اس طرح کے رویے سے اجتناب ضروری ہے۔

انہوں نے کہا کہ بعض عالمی معاملات، خصوصاً غزہ اور یوکرین کے تناظر میں، دوہرے معیار واضح طور پر نظر آتے ہیں۔انہوں نےکہا کہ اقوام متحدہ کے تمام رکن ممالک کو تنظیم کے بنیادی منشور کے اصولوں پر مکمل اور مساوی عملدرآمد یقینی بنانا چاہیے۔روسی حکام کے مطابق ایک موثر اور غیر جانبدار قیادت ہی عالمی سطح پر اعتماد بحال کر سکتی ہے اور تنازعات کے پرامن حل میں مددگار ثابت ہو سکتی ہے۔