اسلام آباد ۔ 11 اکتوبر (اے پی پی) وزیر مملکت برائے توانائی عابد شیر علی نے کہا ہے کہ نواز شریف نے کبھی این آر او پردستخط نہیں کئے، شریف خاندان پر 1999ءسے مقدمات چل رہے ہیں، اس وقت بھی ان میں سے کچھ نہیں نکلا، اب بھی صرف اقامہ ہی نکلا ہے۔ بدھ کو پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نواز شریف …
شریف خاندان پر 1999ءسے مقدمات چل رہے ہیں، اس وقت بھی ان میں سے کچھ نہیں نکلا، اب بھی صرف اقامہ ہی نکلا ہے،عابد شیر علی

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 11 اکتوبر (اے پی پی) وزیر مملکت برائے توانائی عابد شیر علی نے کہا ہے کہ نواز شریف نے کبھی این آر او پردستخط نہیں کئے، شریف خاندان پر 1999ءسے مقدمات چل رہے ہیں، اس وقت بھی ان میں سے کچھ نہیں نکلا، اب بھی صرف اقامہ ہی نکلا ہے۔ بدھ کو پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نواز شریف آئینی اداروں کا احترام کرتے ہیں، وہ خود بھی عدالتوں میں پیش ہو ئے اور ان کا خاندان بھی پیش ہوا، سابق وزیر اعظم نواز شریف نے کبھی این آر او سائن نہیں کیا، اگر سائن کرلیتے تو ملک بدر نہ ہوتے، این آر او وہی لوگ سائن کرتے ہیں جنہوںنے لوٹ مار کی ہو۔ شریف خاندان پر نیب کے کیسز 1999 ءسے چل رہے ہیں، اس وقت بھی کچھ نہیں نکلا تھا، اب بھی صرف اقامہ ہی نکلا ہے۔ عابد شیر علی نے کہاکہ نواز شریف سرخرو ہوں گے۔ وزیر مملکت نے کہاکہ نئے چیئرمین نیب کے لئے دعا گو ہیں اور نیک خواہشات کااظہار کرتے ہیں، وہ سپریم کورٹ کے جج بھی رہ چکے ہیں، نیب کو اپنا کام کرنے دینا چاہیے۔








