سعودی عرب، مشرق وسطیٰ کا سب سے بڑا واٹر تھیم پارک’’اکواریبیا‘‘ 23 اپریل سے کھولنے کا اعلان

انٹرٹینمنٹ، سپورٹس اور کلچر کے سب سے بڑے مرکز القدیہ سٹی نے واٹر تھیم پارک ’’اکواریبیا‘‘ کو جمعرات 23 اپریل 2026 سے باضابطہ طور پر کھولنے کا اعلان کیا ہے۔

ریاض۔5اپریل (اے پی پی):انٹرٹینمنٹ، سپورٹس اور کلچر کے سب سے بڑے مرکز القدیہ سٹی نے واٹر تھیم پارک ’’اکواریبیا‘‘ کو جمعرات 23 اپریل 2026 سے باضابطہ طور پر کھولنے کا اعلان کیا ہے۔اردو نیوز کے مطابق ’’اکواریبیا‘‘ کو مشرق وسطی کا سب سے بڑا واٹر پارک قرار دیا جاتا ہے اور اس کی سافٹ لانچنگ گزشتہ ماہ کی گئی،اس دوران منتخب وزیٹرز کو پہلی مرتبہ عالمی معیار کے مقام کا تجربہ کرنے کا خصوصی موقع فراہم کیا گیا۔ایس پی اے کے مطابق یہ پارک، تفریح، سپورٹس اور ثقافت کے لیے ایک عالمی مقام کے طور پر قدیہ سٹی کی پوزیشن کو مستحکم کرنے کی جانب ایک نیا قدم ہے۔

یہ پارک ڈھائی لاکھ مربع میٹر سے زیادہ رقبے پر پھیلا ہوا ہے، جو آٹھ تھیم زون میں تقسیم ہے۔ ہر زون سعودی عرب کے مقامی جنگلی حیات اور مناظر سے متاثر ہے۔ اس میں 7 ڈرائی رائیڈز اور تفریحات شامل ہیں۔فوڈ اور بیوریج کے 25 آئوٹ لیٹس اور سات ریٹل سٹورز پارک کے اندر واقع ہیں، جہاں مہمانوں کو تیراکی کے لباس سے لے کر سن کریم اور تحائف سمیت ان کی ضرورت کی ہر چیز مل سکتی ہے۔یہ پارک روزانہ دوپہر سے رات آٹھ بجے تک کھلا رہے گا جبکہ جمعے کا دن خواتین کے لیے مختص کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ اکواریبیا میں مختلف نوعیت کی تفریحی سرگرمیوں کی وسیع رینج کو شامل کیا گیا ہے جن میں ہائی سپیڈ واٹر کوسٹر، ریکارڈ بریکنگ سلائٹڈز، سرفنگ پیکجز اور بڑے ویو پولز کے علاوہ فیملی کے لیے دیگر تفریحی مقامات شامل ہیں۔سکس فلیگز القدیہ سٹی پہلا تھیم پارک ہے جسے دنیا کے سب سے پڑے سپورٹس ایونٹ، فیسٹیول، کنسرٹ اور ثقافی تقریبات کی میزبانی کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ریاض شہر سے 40 منٹ کی مسافت پر طویق پہاڑ کے قلب میں واقع متحرک شہر میں تفریح، سپورٹس اور ثقافتی تجربات کو ایک منفرد انداز میں یکجا کیا گیا ہے جو پہلے کبھی نہیں دیکھا گیا۔