ریاض ۔6اپریل (اے پی پی):سعودی عرب کی انٹرٹینمنٹ، سپورٹس اور کلچر کے سب سے بڑے مرکز القدیہ سٹی نے واٹر تھیم پارک ’اکواریبیا‘ کو جمعرات 23 اپریل 2026 سے باضابطہ طور پر کھولنے کا اعلان کیا ہے۔سعودی پریس ایجنسی کے مطابق ’اکواریبیا‘ جسے مشرق وسطی کا سب سے بڑا واٹر پارک قرار دیا جاتا ہے، کی گزشتہ ماہ ’سافٹ لانچنگ‘ کی گئی تھی۔اس دوران منتخب وزیٹرز کو پہلی مرتبہ عالمی …
سعودی عرب ،ریاض میں واٹر تھیم پارک "اکواریبیا”کو 23اپریل سے کھولنے کا اعلان

مزید خبریں
ریاض ۔6اپریل (اے پی پی):سعودی عرب کی انٹرٹینمنٹ، سپورٹس اور کلچر کے سب سے بڑے مرکز القدیہ سٹی نے واٹر تھیم پارک ’اکواریبیا‘ کو جمعرات 23 اپریل 2026 سے باضابطہ طور پر کھولنے کا اعلان کیا ہے۔سعودی پریس ایجنسی کے مطابق ’اکواریبیا‘ جسے مشرق وسطی کا سب سے بڑا واٹر پارک قرار دیا جاتا ہے، کی گزشتہ ماہ ’سافٹ لانچنگ‘ کی گئی تھی۔اس دوران منتخب وزیٹرز کو پہلی مرتبہ عالمی معیار کے مقام کا تجربہ کرنے کا خصوصی موقع فراہم کیا گیا تھا۔یہ پارک، تفریح، سپورٹس اور ثقافت کے لیے ایک عالمی مقام کے طور پر قدیہ سٹی کی پوزیشن کو مستحکم کرنے کی جانب ایک نیا قدم ہے۔یہ پارک ڈھائی لاکھ مربع میٹر سے زیادہ رقبے پر پھیلا ہوا ہے جو آٹھ تھیم زون میں تقسیم ہے اور ہر زون، مملکت کے مقامی جنگلی حیات اور مناظر سے متاثر ہے۔ اس میں 7 ڈرائی رائیڈز بھی شامل ہیں۔








