ٹوکیو ۔6اپریل (اے پی پی):جاپان کے وزیرِ اعظم سانی تاکائیچی نے کہا ہے کہ حکومت ایران کے ساتھ سربراہی سطح پر مذاکرات کے انعقاد کی تیاری کر رہی ہے۔شنہوا کے مطابق وزیرِ اعظم تاکائیچی نے پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس کے دوران ایک اپوزیشن رکن کے سوال کے جواب میں کہا کہ ہم مناسب وقت پر قیادت کی سطح پر مذاکرات کی تیاری کر رہے ہیں۔یہ بیان ایسے وقت میں سامنے …
ایران کے ساتھ مذاکرات کی تیاری کررہے ہیں ، جاپان

مزید خبریں
ٹوکیو ۔6اپریل (اے پی پی):جاپان کے وزیرِ اعظم سانی تاکائیچی نے کہا ہے کہ حکومت ایران کے ساتھ سربراہی سطح پر مذاکرات کے انعقاد کی تیاری کر رہی ہے۔شنہوا کے مطابق وزیرِ اعظم تاکائیچی نے پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس کے دوران ایک اپوزیشن رکن کے سوال کے جواب میں کہا کہ ہم مناسب وقت پر قیادت کی سطح پر مذاکرات کی تیاری کر رہے ہیں۔یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب امریکا اسرائیل اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی کے تناظر میں جاپان اپنی سفارتی کوششوں کو متحرک کر رہا ہے۔انہوں نے کہاکہ جاپان خطے میں امن و استحکام کے لیے سفارتی ذرائع کو فروغ دینے پر زور دے رہا ہے۔








