روس کےساتھ مشرق وسطیٰ کی صورتحال کو پرامن بنانے کے لیے کوششیں کرنے کو تیار ہیں، چین

بیجنگ ۔6اپریل (اے پی پی):چینی وزیر خارجہ وانگ ای نے اپنے روسی ہم منصب سرگئی لاوروف کے ساتھ ٹیلی فونک گفتگو کے دوران اعلان کیا کہ چین اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں روس کے ساتھ تعاون جاری رکھنے اور مشرق وسطیٰ کی صورتحال کو پرامن بنانے کے لیے کوششیں کرنے کو تیار ہے۔وانگ ای نے زور دیا کہ آبنائے ہرمز میں جہاز رانی کے مسائل سے نمٹنے کا بنیادی …

بیجنگ ۔6اپریل (اے پی پی):چینی وزیر خارجہ وانگ ای نے اپنے روسی ہم منصب سرگئی لاوروف کے ساتھ ٹیلی فونک گفتگو کے دوران اعلان کیا کہ چین اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں روس کے ساتھ تعاون جاری رکھنے اور مشرق وسطیٰ کی صورتحال کو پرامن بنانے کے لیے کوششیں کرنے کو تیار ہے۔وانگ ای نے زور دیا کہ آبنائے ہرمز میں جہاز رانی کے مسائل سے نمٹنے کا بنیادی طریقہ جلد از جلد جنگ بندی تک پہنچنا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ چین نے ہمیشہ بات چیت اور مذاکرات کے ذریعے بحرانی مسائل کے سیاسی حل کی وکالت کی ہے۔ یہ رابطہ آنے والے دنوں میں سلامتی کونسل میں آبنائے ہرمز اور اس کے گردونواح میں تجارتی جہاز رانی کے تحفظ کے لیے بحرین کی قرارداد کے مسودے پر متوقع ووٹنگ سے قبل ہوا ہے۔