کٹھمنڈو۔6اپریل (اے پی پی):نیپال کی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی فراہمی میں خلل کے پیشِ نظر سرکاری دفاتر اور تعلیمی اداروں میں ہفتہ وار دو روزہ تعطیل کا اعلان کر دیا ہے۔شنہوا کے مطابق کابینہ کے فیصلوں سے آگاہ کرتے ہوئے وزیر برائے تعلیم، سائنس و ٹیکنالوجی سسمت پوکھریل نے بتایا کہ ہفتہ اور اتوار کی تعطیلات کا فیصلہ فوری طور پر نافذ العمل ہوگا۔ اس سے قبل نیپال میں …
نیپال میں ایندھن بحران کے باعث دو روزہ تعطیل کا اعلان

مزید خبریں
کٹھمنڈو۔6اپریل (اے پی پی):نیپال کی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی فراہمی میں خلل کے پیشِ نظر سرکاری دفاتر اور تعلیمی اداروں میں ہفتہ وار دو روزہ تعطیل کا اعلان کر دیا ہے۔شنہوا کے مطابق کابینہ کے فیصلوں سے آگاہ کرتے ہوئے وزیر برائے تعلیم، سائنس و ٹیکنالوجی سسمت پوکھریل نے بتایا کہ ہفتہ اور اتوار کی تعطیلات کا فیصلہ فوری طور پر نافذ العمل ہوگا۔ اس سے قبل نیپال میں صرف ہفتہ کو ایک روزہ تعطیل ہوا کرتی تھی۔وزیر نے مزید بتایا کہ کابینہ نے فوسل فیول سے چلنے والی گاڑیوں کو الیکٹرک وہیکلز میں تبدیل کرنے کے لیے ضروری قوانین تیار کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔حکام کے مطابق یہ اقدامات ایندھن کے بحران کے اثرات کو کم کرنے اور توانائی کے متبادل ذرائع کو فروغ دینے کے لیے کیے جا رہے ہیں۔








