ٹوکیو۔6اپریل (اے پی پی):عالمی منڈی میں پیر کو خام تیل کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار رہا جس کی وجہ امریکااسرائیل اور ایران جنگ کے باعث مشرق وسطیٰ کے اہم پیداواری خطے میں شپنگ میں رکاوٹوں کی وجہ سے سپلائی میں کمی کے خدشات ہیں۔رائٹرز کے مطابق کاروباری ہفتہ کے پہلے روز برینٹ کروڈ کے معاہدے 1.71 ڈالر یا 1.6 فیصد اضافے کے ساتھ 110.74 ڈالر فی بیرل تک …
عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار

مزید خبریں
ٹوکیو۔6اپریل (اے پی پی):عالمی منڈی میں پیر کو خام تیل کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار رہا جس کی وجہ امریکااسرائیل اور ایران جنگ کے باعث مشرق وسطیٰ کے اہم پیداواری خطے میں شپنگ میں رکاوٹوں کی وجہ سے سپلائی میں کمی کے خدشات ہیں۔رائٹرز کے مطابق کاروباری ہفتہ کے پہلے روز برینٹ کروڈ کے معاہدے 1.71 ڈالر یا 1.6 فیصد اضافے کے ساتھ 110.74 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئے جبکہ امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کروڈ فیوچرز 0.71 ڈالر یا 0.6 فیصد اضافے کے ساتھ 112.25 ڈالر فی بیرل میں طے پائے۔رپورٹ کے مطابق آبنائے ہرمز، جہاں سے عراق، سعودی عرب، قطر، کویت اور متحدہ عرب امارات سے تیل اور پیٹرولیم مصنوعات گزرتی ہیں، 28 فروری کو جنگ شروع ہونے کے بعد سے بند ہے اور مشرق وسطیٰ میں سپلائی میں خلل کے باعث ریفائنریز خام تیل کے متبادل ذرائع تلاش کر رہی ہیں۔یاد رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر اپنی پوسٹ میں ایران کو دھمکی دی ہے کہ سٹریٹجک آبنائے ہرمز کو دوبارہ نہ کھولا گیا تو ایران میں بجلی گھروں اور پلوں کو نشانہ بنایا جائے گا۔








