افغانستان ، گھر کی چھت گرنے سے خاتون ، دو بچے جاں بحق، دو افراد زخمی

کابل ۔6اپریل (اے پی پی):افغانستان کے مشرقی صوبہ وردک میں گھر کی چھت گرنے سے خاتون اور دو بچے جاں بحق جبکہ دو افراد زخمی ہو گئے۔ شنہوا کے مطابق صوبائی پولیس کے ترجمان محمد یوسف اسرار نے بتایا کہ واقعہ ضلع جغتو میں شدید بارش کے دوران پیش آیا جس میں خاتون اور اس کے دو بچے جاں بحق ہو گئے ۔ زخمی ہونے والے افراد کو قریبی طبی …

کابل ۔6اپریل (اے پی پی):افغانستان کے مشرقی صوبہ وردک میں گھر کی چھت گرنے سے خاتون اور دو بچے جاں بحق جبکہ دو افراد زخمی ہو گئے۔ شنہوا کے مطابق صوبائی پولیس کے ترجمان محمد یوسف اسرار نے بتایا کہ واقعہ ضلع جغتو میں شدید بارش کے دوران پیش آیا جس میں خاتون اور اس کے دو بچے جاں بحق ہو گئے ۔ زخمی ہونے والے افراد کو قریبی طبی مرکز منتقل کر دیا گیا ہے۔