وفاقی وزیر برائے مو اصلا ت ڈاکٹر حا فظ عبدالکریم سے ترک سفیر کی ملاقات، باہمی دلچسپی کے معاملات پرتبادلہ خیال کیا اسلام آباد ۔ 11 اکتوبر (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے مو اصلا ت ڈاکٹر حا فظ عبدالکریم سے بدھ کو ترک سفیر صادق بابر گرجن نے ملاقات کی۔ ترک سفیر نے وفاقی وزیر کو ان کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی اور باہمی دلچسپی کے معاملات پر …
وفاقی وزیر برائے مو اصلا ت ڈاکٹر حا فظ عبدالکریم سے ترک سفیر کی ملاقات

مزید خبریں
وفاقی وزیر برائے مو اصلا ت ڈاکٹر حا فظ عبدالکریم سے ترک سفیر کی ملاقات، باہمی دلچسپی کے معاملات پرتبادلہ خیال کیا
اسلام آباد ۔ 11 اکتوبر (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے مو اصلا ت ڈاکٹر حا فظ عبدالکریم سے بدھ کو ترک سفیر صادق بابر گرجن نے ملاقات کی۔ ترک سفیر نے وفاقی وزیر کو ان کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی اور باہمی دلچسپی کے معاملات پر بات چیت کی۔ وفاقی وزیر نے ترک سفیر کو خوش آمدید کہا اور ترک تاجروں اور اجروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کے لاتعداد مواقع کے حصول پر حوصلہ افزائی کی۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان ترکی کی تعمیراتی کمپنیوں کے کردار کو سراہتا ہے جو کہ پاکستان کے بنیادی ڈھانچے، جن میں پل، ڈیمز اور پاور سٹیشنز میں اہم کردار اداکرتی ہیں۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ ہم اس بات کا اعتراف کرتے ہیں کہ یہ تعمیراتی کمپنیاں پوری دنیا میں مشرق وسطیٰ اور افریقہ میں مسابقتی صلاحیت اور میگا پراجیکٹس جن میں سڑکیں، پل، ڈیم اور پاور سٹیشنز شامل ہیں، میں اپنا ثانی نہیں رکھتیں۔








