چین میں ای کامرس کی اعلیٰ معیار کی ترقی کے لیے اقدامات وضع کر دیئے گئے ہیں۔ سی جی ٹی این کے مطابق چین کی وزارت تجارت سمیت 6 متعلقہ محکموں نے ای کامرس کی اعلیٰ معیار کی ترقی، اعلیٰ سطح کھلے پن اور مؤثر انتظام کو فروغ دینے نیز حقیقی معیشت کی بہتر معاونت اور اس کے استحکام کے لیے متعدد اقدامات تجویز کیے ہیں۔
چین میں ای کامرس کی اعلیٰ معیار کی ترقی کے لیے اقدامات

مزید خبریں
بیجنگ۔6اپریل (اے پی پی):چین میں ای کامرس کی اعلیٰ معیار کی ترقی کے لیے اقدامات وضع کر دیئے گئے ہیں۔ سی جی ٹی این کے مطابق چین کی وزارت تجارت سمیت 6 متعلقہ محکموں نے ای کامرس کی اعلیٰ معیار کی ترقی، اعلیٰ سطح کھلے پن اور مؤثر انتظام کو فروغ دینے نیز حقیقی معیشت کی بہتر معاونت اور اس کے استحکام کے لیے متعدد اقدامات تجویز کیے ہیں۔ان اقدامات تحت توانائی اور کارکردگی میں اضافے پر توجہ دیتے ہوئے حقیقی معیشت کی بنیاد کو مضبوط بنایا جائے گا جس کے تحت چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں کی تبدیلی میں معاونت، دیہی ای کامرس کی مزید ترقی اور صنعتی ای کامرس کو فروغ دیا جائے گا۔
جدت طرازی کو مضبوط بنانے کے لیے ٹیکنالوجی کے استعمال کو تیز کیا جائے گا، معیاری کھپت کو فروغ دیا جائے گا اور مختلف شعبوں کے انضمام کے لیے نئے پلیٹ فارم تیار کیے جائیں گے تاکہ رسد اور طلب کے درمیان اعلیٰ سطح کا متحرک توازن حاصل کیا جا سکے۔ اعلیٰ سطح کھلے پن کو آگے بڑھاتے ہوئے سرحد پار ای کامرس کو فروغ دیا جائے گا، "سلک روڈ ای کامرس” کو وسعت دی جائے گی، ادارہ جاتی کھلے پن کو تیز کیا جائے گا اور بین الاقوامی قواعد کے ساتھ ہم آہنگی کو بڑھایا جائے گا تاکہ جامع اور ہمہ گیر ترقی کو فروغ مل سکے۔
سازگار ماحول کی تشکیل کے لیے پلیٹ فارمز کی ذمہ داریوں کو مضبوط بنایا جائے گا، معمول کے مطابق نگرانی کو بہتر کیا جائے گا اور کاروباری اداروں کو ضابطوں کے مطابق بیرونِ ملک سرگرمیوں کے لیے رہنمائی فراہم کی جائے گی، تاکہ تمام فریقوں کے لیے باہمی فائدہ یقینی بنایا جا سکے۔اس کے ساتھ ساتھ معاونتی اقدامات کے طور پر مالیاتی مصنوعات کی فراہمی کو بہتر بنایا جائے گا، ڈیٹا کی قدر کو فعال کیا جائے گا اور ہنرمند افرادی قوت کی تربیت کو مزید مؤثر بنایا جائے گا۔








