وفاقی وزیر نیشنل فوڈ سیکورٹی سکندر حیات بوسن کی زیر صدارت وفاقی کمیٹی برائے زراعت کا اجلاس

اسلام آباد ۔ 11 اکتوبر (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے نیشنل فوڈ سیکورٹی اینڈ ریسرچ سکندر حیات بوسن کی زیر صدارت وفاقی کمیٹی برائے زراعت کا اجلاس ہوا۔ بدھ کے روز ہونے والے اجلاس میں خریف کی فصل 2017-18ءکا جائزہ لیا گیا جبکہ ربیع کی فصل 2017-18ءکے پیداواری اہداف مقرر کئے گئے۔ کمیٹی نے ملک میں خوراک کی قابل برداشت نرخوں پر دستیابی کو یقینی بنانے اور کسانوں کے …

اسلام آباد ۔ 11 اکتوبر (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے نیشنل فوڈ سیکورٹی اینڈ ریسرچ سکندر حیات بوسن کی زیر صدارت وفاقی کمیٹی برائے زراعت کا اجلاس ہوا۔ بدھ کے روز ہونے والے اجلاس میں خریف کی فصل 2017-18ءکا جائزہ لیا گیا جبکہ ربیع کی فصل 2017-18ءکے پیداواری اہداف مقرر کئے گئے۔ کمیٹی نے ملک میں خوراک کی قابل برداشت نرخوں پر دستیابی کو یقینی بنانے اور کسانوں کے مفاد کے تحفظ پر زور دیا۔ اجلاس میں صوبائی محکمہ زراعت ،سٹیٹ بینک آف پاکستان، زرعی ترقیاتی بینک، نیشنل فرٹیلائزر ڈویلپمنٹ سنٹر، ارسا، محکمہ موسمیات، پی اے آر سی، ایم اے آر سی، فیڈرل سیڈ سرٹیفکیشن ڈیپارٹمنٹ، پاسکو سمیت دیگر اداروں کے نمائندوں نے شرکت کی۔ اجلاس میں ربیع کی فصل 2017-18ءکیلئے زرعی مداخل کی دستیابی، ان کے معیار اور لاگت پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

Leave a Reply