اسلام آباد ۔ 11 اکتوبر (اے پی پی) برطانیہ میں پاکستان کے ہائی کمشنر سیّد ابن عباس نے کہا ہے کہ ویدا احمد نے جدید دور میں پاکستانی روایتی آرٹ کو زندہ رکھا ہے۔ یہ بات انہوں نے گزشتہ روز لندن میں معروف پاکستانی خاتون پینٹر ڈاکٹر ویدا احمد کے فن پاروں کی سولو نمائش کی افتتاح کے موقع پر کہی۔ ڈاکٹر ویدا کے فن پاروں کی نمائش 20 اکتوبر …
ویدا احمد نے جدید دور میں پاکستانی روایتی آرٹ کو زندہ رکھا ہے،ہائی کمشنر سیّد ابن عباس

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 11 اکتوبر (اے پی پی) برطانیہ میں پاکستان کے ہائی کمشنر سیّد ابن عباس نے کہا ہے کہ ویدا احمد نے جدید دور میں پاکستانی روایتی آرٹ کو زندہ رکھا ہے۔ یہ بات انہوں نے گزشتہ روز لندن میں معروف پاکستانی خاتون پینٹر ڈاکٹر ویدا احمد کے فن پاروں کی سولو نمائش کی افتتاح کے موقع پر کہی۔ ڈاکٹر ویدا کے فن پاروں کی نمائش 20 اکتوبر تک جاری رہے گی۔ پاکستانی ہائی کمشنر نے ڈاکٹر ویدا کے کام کو سراہتے ہوئے کہا کہ ویدا احمد نے جدید دور میں پاکستانی روایتی آرٹ کو زندہ کر رکھا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ اس نمائش سے پاکستان کا حقیقی اور ماڈرن امیج کو اجاگر کرنے میں مدد ملے گی۔ ڈاکٹر ویدا پنجاب یونیورسٹی سے تربیت حاصل کی ہے اور ان کے فن پاروںکی دنیا بھر میں 40 نمائشیں ہو چکی ہیں۔ انہوں نے بعد ازاں پرنس سکول آف ٹریڈیشنل آرٹس لندن سے پرشین، مغل اور پاڑی ڈرائنگ اور پینٹنگ میں پی ایچ ڈی حاصل کی ہے۔








