چین ،کارد ریا میں گرگئی ، 5افراد ہلاک

بیجنگ۔7اپریل (اے پی پی):چین کے صوبہ فُوجیان میں ایک کار کےپل سے دریا میں گرنے کے باعث 5افراد ہلاک ہو گئے۔شنہوا کے مطابق مقامی حکام نے بتایاکہ ایک کار شہر لونگیان کے ضلع چانگٹنگ کے علاقے شنچیاو ٹاؤن شپ میں ایک پل سے دریا میں جا گری۔ حادثے کے وقت گاڑی میں سوار تمام افراد موقع پر ہی جان کی بازی ہار گئے۔کاؤنٹی کے شعبہ تشہیر کے مطابق واقعے کی …

بیجنگ۔7اپریل (اے پی پی):چین کے صوبہ فُوجیان میں ایک کار کےپل سے دریا میں گرنے کے باعث 5افراد ہلاک ہو گئے۔شنہوا کے مطابق مقامی حکام نے بتایاکہ ایک کار شہر لونگیان کے ضلع چانگٹنگ کے علاقے شنچیاو ٹاؤن شپ میں ایک پل سے دریا میں جا گری۔ حادثے کے وقت گاڑی میں سوار تمام افراد موقع پر ہی جان کی بازی ہار گئے۔کاؤنٹی کے شعبہ تشہیر کے مطابق واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں تاکہ حادثے کی وجوہات کا تعین کیا جا سکے۔