اسلام آباد ۔ 11 اکتوبر (اے پی پی) امریکہ میں پاکستان کے سفیر اعزاز چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان امریکہ کے ساتھ تعلقات کو قدرکی نگاہ سے دیکھتا ہے جو سات دہائیوں پر محیط ہیں۔ بدھ کو واشنگٹن ڈپلومیٹس ماہانہ اخبار کے زیر اہتمام ”ایمبیسڈرز انسائیڈر سیریز“ پروگرام میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان اور امریکہ کے مابین تعلقات سات …
امریکہ میں پاکستانی سفیر اعزاز چوہدری کا ”ایمبیسڈرز انسائیڈر سیریز“ پروگرام میںاظہار خیال

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 11 اکتوبر (اے پی پی) امریکہ میں پاکستان کے سفیر اعزاز چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان امریکہ کے ساتھ تعلقات کو قدرکی نگاہ سے دیکھتا ہے جو سات دہائیوں پر محیط ہیں۔ بدھ کو واشنگٹن ڈپلومیٹس ماہانہ اخبار کے زیر اہتمام ”ایمبیسڈرز انسائیڈر سیریز“ پروگرام میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان اور امریکہ کے مابین تعلقات سات دہائیوں پر محیط ہیں، پاکستان امریکہ کے ساتھ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے، اس میں کوئی شک نہیں کہ ماضی میں دونوں ملکوں کے مابین تعلقات میں اتار چڑھاﺅ آیا ہے تاہم جب بھی دونوں ملکوں نے مل کر کام کیا ہے اس سے بہت فائدے حاصل کئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہو سکتا ہے کہ اس وقت دونوں ملکوں کے مابین تعلقات میں کچھ غلط فہمیاں ہوں لیکن دونوں ملک مثبت اور تعمیری سرگرمیوں کے ذریعے اس پر قابو پا لیں گے۔ اپنے افتتاحی کلمات میں اعزاز چوہدری نے شرکاءکو پاکستان میں سیکورٹی اور اقتصادی صورتحال اور بالخصوص گذشتہ چار سالوں کے دوران دہشت گردی کے خلاف انتھک کوششوں کے نتیجہ میں بے شمار کامیابیوں کے حوالہ سے بریف کیا۔








