روس نے وینزویلا سے تعلقات میں کمی کی خبروں کو مسترد کر دیا

ماسکو ۔7اپریل (اے پی پی):روس نے وینزویلا سے تعلقات میں کمی کی خبروں کو مسترد کر دیا۔تاس کے مطابق وینزویلا میں روس کے سفیر سرگئی میلیک بغداساروف نے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات میں کمی کی خبروں کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان رابطے بدستور جاری ہیں۔ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ روسی اور وینزویلا کی قیادت کے درمیان باقاعدہ رابطے برقرار …

ماسکو ۔7اپریل (اے پی پی):روس نے وینزویلا سے تعلقات میں کمی کی خبروں کو مسترد کر دیا۔تاس کے مطابق وینزویلا میں روس کے سفیر سرگئی میلیک بغداساروف نے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات میں کمی کی خبروں کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان رابطے بدستور جاری ہیں۔ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ روسی اور وینزویلا کی قیادت کے درمیان باقاعدہ رابطے برقرار ہیں اور دوطرفہ منصوبوں پر کام جاری ہے، لہٰذا تعلقات میں کمی کی باتیں درست نہیں ہیں۔سفیر نے بتایا کہ حال ہی میں روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف اور ان کے وینزویلا کے ہم منصب ایوان گل پنٹو کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی 81ویں سالگرہ کے موقع پر تہنیتی پیغامات کا تبادلہ بھی ہوا۔