اسلام آباد ۔ 11 اکتوبر (اے پی پی) افغانستان ریڈکریسنٹ کی ہلالِ احمر پاکستان کو 600 سے زائد شدید امراض کا شکار بچوں کے علاج میں تعاون کی اپیل کردی۔ یہ اپیل افغان ریڈکریسنٹ سوسائٹی کے اعلیٰ وفد نے چیئرمین ہلال ِاحمر پاکستان ڈاکٹر سعید الٰہی کی قیادت میں وفاقی وزیر سیفران لیفٹیننٹ جنرل (ر) عبدالقادر بلوچ سے ملاقات کرتے ہوئے کی۔ وفاقی وزےر نے گرمجوشی سے افغان وفد کا …
افغانستان ریڈکریسنٹ کی ہلالِ احمر پاکستان کو 600 سے زائد شدید بیمار بچوں کے علاج میں تعاون کی اپیل

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 11 اکتوبر (اے پی پی) افغانستان ریڈکریسنٹ کی ہلالِ احمر پاکستان کو 600 سے زائد شدید امراض کا شکار بچوں کے علاج میں تعاون کی اپیل کردی۔ یہ اپیل افغان ریڈکریسنٹ سوسائٹی کے اعلیٰ وفد نے چیئرمین ہلال ِاحمر پاکستان ڈاکٹر سعید الٰہی کی قیادت میں وفاقی وزیر سیفران لیفٹیننٹ جنرل (ر) عبدالقادر بلوچ سے ملاقات کرتے ہوئے کی۔ وفاقی وزےر نے گرمجوشی سے افغان وفد کا خےر مقدم کرتے ہُوئے پاکستان آمد پر اُنہےں خوش آمدےد کہا۔ وفد کا تعارف کرواتے ہُوئے ابتدائی کلمات مےں ڈاکٹر سعےد الٰہی نے کہا کہ افغانستان ہلالِ احمر اور پاکستان ہلالِ احمر دونوں انسانی ہمدردی کی بنےاد پر افغان مہاجرےن کی بہبود، اُنہےں صحت اور تعلےم کے مےدان مےں اپنی حدود مےں رہتے ہُوئے اےک دوسرے سے تعاون کررہے ہےں۔ وفاقی وزےر سےفران عبدالقادر بلوچ نے افغان رےڈ کرےسنٹ کی سےنئر قےادت کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ افغان مہاجر طلبا ءوطالبات کو تےن تےن ماہ کی ٹےکنےکل اےجوکےشن بھی دی جارہی ہے اور جو افغان مہاجر طلباءمزےد تعلےم حاصل کرنا چاہےں، اُنہےں کسی امتےاز کے بغےر پاکستان کے ہائر تعلےمی اداروں مےں براہ راست بھی داخلہ دےا جاتا ہے اور افغان طلبا کو پاکستانی ےونےورسٹےوں مےںوظائف بھی دئےے جارہے ہےں۔ افغانستان رےڈ کرےسنٹ سوسائٹی کے صدر ڈاکٹر مےر واعظ اکرم نے وفاقی وزےر جنرل(ر) عبدالقادر بلوچ کا شکرےہ ادا کرتے ہُوئے کہا کہ آپ سے ملنا ہمارے لئے بڑا اعزاز ہے۔پاکستان کی افغان مہاجرین کیلئے خدمات قابل تعریف ہیں۔








