ویتنام، کمیونسٹ پارٹی کے جنرل سیکرٹری تو لام ملک کے نئے صدر منتخب

ہنوئی۔7اپریل (اے پی پی):ویتنام کی قومی اسمبلی نے منگل کی صبح کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری تو لام کو 2026 تا 2031 کے لیے ملک کا صدر منتخب کرنے کی توثیق کر دی۔شنہوا کے مطابق 495 حاضر اراکین نے اس انتخابی قرارداد کے حق میں ووٹ دیا۔ تو لام مئی سے اکتوبر 2024 تک بھی ملک کے صدر کے عہدے پر فائز رہ چکے ہیں۔تو لام اگست …

ہنوئی۔7اپریل (اے پی پی):ویتنام کی قومی اسمبلی نے منگل کی صبح کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری تو لام کو 2026 تا 2031 کے لیے ملک کا صدر منتخب کرنے کی توثیق کر دی۔شنہوا کے مطابق 495 حاضر اراکین نے اس انتخابی قرارداد کے حق میں ووٹ دیا۔ تو لام مئی سے اکتوبر 2024 تک بھی ملک کے صدر کے عہدے پر فائز رہ چکے ہیں۔تو لام اگست 2024 میں 13ویں مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری منتخب ہوئے اور 23 جنوری 2026 کو 14ویں مرکزی کمیٹی کے پہلے اجلاس میں دوبارہ اس عہدے پر منتخب ہو گئے۔انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ مدت صدارت کے دوران ہنرمند افرادی قوت تیار کی جائے گی، اداروں اور حکمرانی میں بہتری لانا ہوگی تاکہ ایک جدید، جامع اور پائیدار معاشرہ قائم ہو اور ویتنام عالمی سیاسی، اقتصادی اور تہذیبی رجحانات کے ہم قدم ہو سکے۔